میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
دعا زہرہ کی عمر 16 سے 17 سال کے درمیان ہے، میڈیکل رپورٹ

دعا زہرہ کی عمر 16 سے 17 سال کے درمیان ہے، میڈیکل رپورٹ

ویب ڈیسک
بدھ, ۸ جون ۲۰۲۲

شیئر کریں

کراچی کے علاقے گرین ٹائون کی رہائشی دعا زہرہ کی میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی ہے،رپورٹ میں دعا زہرہ کی عمر 16 سے 17 سال بتائی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق کراچی سے مبینہ طور پر لاپتہ ہوکر ظہیر نامی شہری سے شادی کرنے والی لڑکی دعا زہرہ کی میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی جس میں اس کی عمر کا تعین بھی کرلیا گیا ہے۔میڈیکل رپورٹ آج (بدھ) عدالت میں پیش کی جائے گی جس میں دعا زہرہ کی عمر 16 سے 17 سال بتائی گئی ہے۔قبل ازیں اے وی سی سی شعبہ تفتیش نے بتایا تھا کہ دعا زہرا کے عمر کے تعین کے لیے بون ٹیسٹ اور دیگر ٹیسٹ ہوں گے ، سول اسپتال میں تمام ٹیسٹ کیے گئے۔اے وی سی سی شعبہ تفتیش کے مطابق عدالت میں دعا زہرا کی رپورٹ پیش کی جائے گی ، رپورٹ کی روشنی میں عدالت فیصلہ کرے گی۔واضح رہے کہ عدالت نے دعا زہرا کی عمر کے تعین کیلئے میڈیکل ٹیسٹ کرانے کا حکم دیتے ہوئے شیلٹر ہوم بھیجنے کا حکم دیاتھا۔دعازہرہ نے حراست میں لیئے جانے سے قبل اپنے بیان میں کہاتھاکہ سندھ اور پنجاب پولیس ہراساں کر رہی ہے سندھ پولیس اغوا کرکے کراچی لے جاناچاہتی ہے کراچی میں ہماری زندگی کو خطرات لاحق ہیں۔دعا زہرہ کے مطابق والدین کو خط سے بتا کر آئی تھی کہ کہاں اور کیوں جا رہی ہوں والدین نے لاپتہ ہونے سے متعلق پہلے دن سے غلط بیانی کی اپنی پسندسے ظہیراحمد سے شادی کی ہے اگرہمیں کچھ ہواتو والدین ، پنجاب اورسندھ پولیس ذمہ دارہو گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں