میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مفتاح اسماعیل کے قہقہوں نے پیٹرول پمپس پررش لگوادیا

مفتاح اسماعیل کے قہقہوں نے پیٹرول پمپس پررش لگوادیا

ویب ڈیسک
بدھ, ۸ جون ۲۰۲۲

شیئر کریں

وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے اسلام آباد میں بزنس کانفرنس کے دوران توانائی اور پٹرول کے معاملے پر خطاب کرتے ہوئے قہقہہ لگایا اور ایک اور پٹرول بم گرانے کا اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ پٹرول ابھی تھوڑا اور مہنگا ہوگا ،وزیرخزانہ کی جانب سے نجی ٹی وی چینلزپرخبریں چلنے کے ساتھ ہی عوام کی سانسیں رک گئیں لوگ اپنی اپنی گاڑیاں اورموٹرسائیکلیں لے کرپیٹرول پمپس کی جانب دوڑپڑے جہاں لوگوں کارش لگ گیاتاہم بعدازاں وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پری بجٹ سیمینار سے خطاب میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی،،آج پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوںمیں کوئی اضافہ نہیں کیا جا رہا ہے،کوئی سمری اور پلان زیر غور نہیں، وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو قیاس آرائیاںاور قطعی جھوٹ قرار دیا ہے۔ سمارجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وضاحت کرتے ہوئے وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ پری بجٹ سیمینار سے خطاب میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی،اس طرح کی خبریں چلانے والے غیرذمہ داری کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوںمیں کوئی اضافہ نہیں کیا جا رہا ہے، نہ ہی کوئی سمری اور پلان زیر غور ہے۔ مریم اورنگزیب نے بھی ٹویٹ میں لکھا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی قیاس آرائیاں قطعی جھوٹ ہیں،حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں مزید اضافے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا،عوام اور میڈیا سے درخواست ہے کہ افواہوں پرکان نہ دھریں۔ مریم اورنگزیب نے افواہیں پھیلانے سے اجتناب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی کوئی قلت نہیں، اس طرح کی افواہیں پھیلانے سے بچا جائے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں