میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
صائمہ بلڈرز، اینٹی کرپشن کی تحقیقات آگے نہ بڑھ سکیں

صائمہ بلڈرز، اینٹی کرپشن کی تحقیقات آگے نہ بڑھ سکیں

ویب ڈیسک
بدھ, ۸ جون ۲۰۲۲

شیئر کریں

(نمائندہ جرأت) صائمہ بلڈرز اینڈ ڈوولپرز، اینٹی کرپشن کی تحقیقات تعطل کا شکار، کروڑوں روپے کی سرمایہ کاری کرنے والے الاٹیز پریشانی کا شکار، سیڈا صائمہ ریورا پراجیکٹ فیلڈ زون میں ہونے کا لیٹر بھی نکال چکی، ڈپٹی ڈائریکٹر ایس بی سی اے عرس ڈاوچ تحقیقات میں رکاوٹ بن گیا، اینٹی کرپشن افسران بھی عرس ڈاوچ کے سامنے بے بس، تفصیلات کے مطابق صائمہ بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کے حیدرآباد میں دو پراجیکٹ صائمہ ڈاؤن ٹاؤن اور صائمہ ریورا کے خلاف اینٹی کرپشن کی تحقیقات 2 ماہ سے زائد وقت گزرنے کے باوجود تحقیقات آگے نہ بڑھ سکیں ہیں، ذرائع کے مطابق اینٹی کرپشن افسران کی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو متعدد بار لیٹرز لکھ کر رکارڈ طلب کیا تھا تاہم ایس بی سی اے افسران نے ابھی تک رکارڈ جمع نہیں کروایا، ذرائع کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر ایس بی سی اے عرس ڈاوچ اینٹی کرپشن تحقیقات میں رکاوٹ ہیں اور اینٹی کرپشن افسران بھی بااثر افسر عرس ڈاوچ کے سامنے بے بس دکھائی دیتے ہیں، عرس ڈاوچ کے خلاف اینٹی کرپشن میں متعدد تحقیقات موجود ہیں لیکن ڈائریکٹر جنرل ایس بی سی اے کا چہیتا افسر ہونے کے باعث اس کے خلاف ادارے کارروائی کرنے سے گریزاں ہیں، ذرائع کے مطابق عرس ڈاوچ ایس بی سی اے حیدرآباد میں شاہ سسٹم کے اہم افسر ہیں اور رینجنل ڈائریکٹر بھی ان کے سامنے بے بس ہیں، ایس بی سی اے میں موجود شاہ سسٹم کا کرتا دہرتا ڈپٹی ڈائریکٹر اکائونٹس اینڈ ایڈمن عدنان شاہ بخاری ہے جو کہ ایک سندھ حکومت کے سابقہ طاقتور افسر کا قریبی رشتے دار ہے۔ واضع رہے کہ اینٹی کرپشن نے صائمہ بلڈرز اینڈ ڈوولپرز کے خلاف اسکیموں میں سرکاری زمین شامل کرنے، لے آؤٹ پلان میں ہیرپھیر، ڈیولپمنٹ چارجز کی مد میں بھاری رقم کی وصول، منظوری کے بغیر ایکسٹرا یونٹس بنانے سمیت دیگر سنگین الزامات میں تحقیقات شروع کی تھیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں