میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مزارات ،سینما،تھیٹر،پارکس بند

مزارات ،سینما،تھیٹر،پارکس بند

ویب ڈیسک
منگل, ۸ جون ۲۰۲۱

شیئر کریں

محکمہ داخلہ حکومت سندھ نے کورونا ایس او پیز کا نیا حکم نامہ جاری کردیاہے، کراچی میں رات 8 بجے تک کاروبار کی اجازت ہوگی جبکہ جمعہ اور اتوار کو کاروبار بند رہے گا۔محکمہ داخلہ سندھ کے نوٹیفکیشن میں شادی ہالز، پارکس، امیوزمنٹ پارکس بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، بیکریاں اور دودھ کی دکانیں رات 12 بجے تک کھلی رہیں گی، نمائش کے لیے ایکسپو ہالز پرپابندی برقرار رہے گی۔نوٹیفکیشن کے مطابق ریسٹورنٹس کو آئوٹ ڈور سروس کی اجازت ہوگی تاہم تین فٹ کا فاصلہ رکھنا ضروری ہوگا، جبکہ ریسٹورنٹس ٹیک اوے سروس رات 12 بجے تک کر سکیں گے۔نئے نوٹیفکیشن میں  کہا گیا ہے کہ جم، انڈور گیمز پر پابندی برقرار ہے، اوپن ایریا میں کھیلوں کی اجازت ہوگی۔نجی اور سرکاری اداروں میں ملازمین کی ویکسی نیشن دوہفتے میں کرانے کی ہدایت کی گئی ہے، سرکاری اورنجی دفاتر میں 50 فیصد عملے کو بلانے کی اجازت ہوگی جبکہ کاروباری مراکز میں کام کرنے والے ملازمین کی کورونا ویکسی نیشن لازمی قراردی گئی ہے۔نویں سے 12ویں جماعت تک تعلیمی ادارے کھلے رہیں گے، صوبے میں مزارات، سینما، تھیٹر بھی بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔کھلی فضا میں شادی تقاریب میں 150 مہمان شرکت کریں گے، اس کے علاوہ بین الصوبائی ٹرانسپورٹ ہفتہ اور اتوارکو بند رہے گی۔کورونا ہاٹ اسپاٹ علاقوں میں پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں