میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بحریہ ٹائون ،فاروق ستار کا11جون کو احتجاج کا اعلان

بحریہ ٹائون ،فاروق ستار کا11جون کو احتجاج کا اعلان

ویب ڈیسک
منگل, ۸ جون ۲۰۲۱

شیئر کریں

سربراہ تنظیم ایم کیو ایم پاکستان بحالی کمیٹی ڈاکٹر فاروق ستارنے11جون کو مزار قائد پر احتجاج کا اعلا ن کرتے ہوئے کہا ہے کہ احتجاج بحریہ ٹاؤن واقعہ اور سندھ حکومت کے خلاف ہوگا ۔خالد مقبول صدیقی سمیت تمام لوگوں کو احتجاج میں شرکت کی دعوت دیتا ہوں ۔ بحریہ ٹائون پرحملہ کھلی دہشت گردی ہے ،منظم منصوبہ بندی کے تحت نسل پرستوں نے حملہ کیا،قوم پرستی سے ہمیں اختلاف نہیں ہے،لیکن اگر دیگر لسانی گروہوں پر حملہ کریں گے تو یہ ناقابل قبول ہے۔پیرکو کراچی پریس کلب میں اراکینِ او آر سی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے ڈاکٹرفاروق ستار نے کہاکہ یہ حملہ بحریہ ٹائون پر نہیں کراچی پر حملہ تھا،یہ حملہ مہاجروں اور دیگر مظلوم قومیتوں پر حملہ ہے،یہ حملہ کراچی کے شہریوں کی شہریت پر حملہ ہے۔انہوں نے کہاکہ مظاہرین کا یہ عمل نسل پرستانہ ہے،کئی عرصہ سے اس دہشت گردی کی منصوبہ بندی ہورہی تھی ،کراچی پر مسلح حملہ ہوا ہے۔انہوں نے کہاکہ بحریہ ٹائون میں 50 ہزار سے زیادہ افراد تو صرف کام کاج کرنے والے ہیں۔وہاں آباد ،اس سے کہیں زیادہ ہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت سندھ نے اس حملے کو روکنے کے لئے کیا اقدامات کئے ؟،گذشتہ 15 روز سے اس حملے کے لئے عام سندھیوں کو اکسایا جارہا تھا۔مجھے یقین ہے کہ یہ حملہ پیپلزپارٹی کی مکمل تائید اور سرپرستی میں ہوا ہے۔پیپلزپارٹی اور سندھ حکومت کی پشت پناہی کے بغیر یہ حملہ ہو ہی نہیں سکتا تھا ۔میں سخت ترین الفاظ میں اس دہشت گردی کی مذمت کرتا ہوں۔انہوں نے سوال کیاکہ کیا یہ حملہ سندھ میں لسانی فسادات کی تیاری تو نہیں ؟،یہ سارے قافلے اندرون سندھ سے آئے تھے۔عام بہن بیٹیوں کو تو معلوم ہی نہیں ہوگا کہ کراچی پہنچ کر کیا ہوگا۔اصل کردار اس حملے کو منظم کرنے والوں کا تھا۔وزیراعلی مراد علی شاہ نے رینجرز سے بھی درخواست نہیں کی کہ یہاں نقص امن کا خطرہ ہے۔پولیس نے بھی بحریہ کے عام شہریوں کے لئے کوئی اقدام نہیں اٹھایا۔یہ بات واضح ہے کہ سندھ حکومت کی پشت پناہی میں یہ دہشت گردی ہوئی ہے۔پیپلزپارٹی جئے سندھ کا سیاسی ونگ ہے۔پیپلزپارٹی بھی سندھو دیش کی پلاننگ میں ملوث ہے۔ڈاکٹرفاروق ستار نے کہاکہ یہ حملہ بحریہ ٹان پر نہیں بلکہ شہری آبادی پرحملہ ہے ،اس حملے میں سندھ حکومت برابر کی شریک ہے،شہری سندھ میں رہنے والے مہاجروں کو مشتعل نہیں کرنا چاہتا۔ہم شہری سندھ کے سندھی بھائیوں کو ساتھ رکھنا چاہتے ہیں ۔مہاجروں کو اب صاف سیاست کے لئے میدان میں آنا ہوگا۔جب موقع آیا صوبہ بھی بنائیں گے۔لیکن مہاجر نوجوان ٹرک کی بتی کے پیچھے نہ بھاگیں ، نسل پرستانہ سوچ رکھنے والے وڈیروں کوروکناہوگا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں