میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اینٹی کرپشن کاڈسٹرکٹ ہائی ویزحیدرآبادکے آفس پرچھاپہ

اینٹی کرپشن کاڈسٹرکٹ ہائی ویزحیدرآبادکے آفس پرچھاپہ

ویب ڈیسک
منگل, ۸ جون ۲۰۲۱

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) اینٹی کرپشن کا ڈسٹرکٹ ہائی ویز حیدرآباد کے آفس پر چھاپہ، عملہ فرار، ریکارڈ غائب ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور انسپکٹر منظور میمن کی سربراہی میں ٹیم نے چھاپہ مارا، سیپرا رولز اور قواعد و ضوابط کے برخلاف 40 کروڑ کی این آئی ٹی جاری کی گئی، انجینئر شاہ زمان شیخ نے بھاری رشوت کے عوض کام من پسند افراد کے حوالے کئے، ٹھیکیداروں کی شکایات پر کارروائی کی گئی، اینٹی کرپشن نے سپرنٹنڈنٹ انجینئر سے ریکارڈ طلب کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن نے ڈسٹرکٹ ہائی ویز حیدرآباد کا آفس ترقیاتی کاموں کی این آئی ٹی کا ریکارڈ لینے کیلئے چھاپہ مارا، لیکن ریکارڈ غائب تھا۔ اینٹی کرپشن ٹیم نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر شفاعت مرزا اور انسپکٹر منظور میمن کی سربراہی میں ڈسٹرکٹ ہائی ویز کے آفس پر چھاپہ مارا تو عملہ فرار غائب ہوگیا، اینٹی کرپشن ذرائع کے مطابق ٹھیکیدار وسیم عرسانی و دیگر نے شکایات کی تھی کہ علمدار روڈ، وادہو واہ روڈ اور سنی سی این جی روڈ کی بحالی و مرمت کی 40 کروڑ روپے کی این آئی ٹی سیپرا رولز کے خلاف کی گئی اور ایکسین شاہ زمان شیخ اور ٹینڈر کلرک امین میمن نے بھاری رشوت کے عوض ایک ہی ٹھیکیدار کو تمام کام جاری کئے اور ٹینڈر اوپن کرنے کی تاریخ میں بھی ہیرپھیر کی گئی، ایسی شکایت پر اینٹی کرپشن نے کارروائی کی، لیکن مطلوبہ ریکارڈ موجود نہیں تھا اور آفس میں موجود کلرک کے مطابق تمام ریکارڈ ایکسین شاہ زمان شیخ لے گیا ہے، اس حوالے سے سپرنٹنڈنٹ انجینئر سے ریکارڈ طلب کرلیا گیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں