میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کوروناسے صحت یابی کی شرح سندھ میں 50 فیصد سے کم ہے، وزیراعلیٰ

کوروناسے صحت یابی کی شرح سندھ میں 50 فیصد سے کم ہے، وزیراعلیٰ

ویب ڈیسک
پیر, ۸ جون ۲۰۲۰

شیئر کریں

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 8119 ٹیسٹ کیے گئے جس کے نتیجے میں (اتوار کو) 1744 نئے کیسز سامنے آئے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 16 کورونا کے مریض انتقال کرگئے ۔ یہ بات انہوں نے اتوار کو وزیراعلیٰ ہائوس سے جاری ایک اعلامیہ میں کہی۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 8119 ٹیسٹ کیے گئے ہیں جس کے نتیجے میں 1744 نئے کیسز کا پتہ چلا ہے جو رپوٹوں کا 21.5 فیصد ہے ۔ وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ صوبہ سندھ میں ابتک 231009 ٹیسٹ کیے گئے ہیں جس میں 38108 یعنی 16.5 فیصد کیسز کی تشخیص ہوئی ہے ۔سید مراد علی شاہ نے بتایا کہ راتوں رات 16 مزید مریضوں کی موت ہوگئی اور اب تک انتقال کرنے والے مریضوں کی تعداد 650 ہوگئی جو مجموعی متاثرہ افراد کا 1.7 فیصد ہے ۔وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے بتایا کہ اس وقت صوبے میں کورونا متاثرہ 18 ہزار 682 مریض زیرعلاج ہیں، جن میں 17ہزار 257 مریض گھروں میں آئسولیٹ ہیں اور ان کا ٹیلی میڈیسن طریقہ کار کے ذریعے علاج کیا جارہا ہے جبکہ آئسولیشن سینٹرز میں 63 مریض اور 1362 مریض اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ 414 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ، ان میں سے 67 کو وینٹی لیٹرز پر منتقل کیا گیا ہے ۔ سید مراد علی شاہ نے بتایا کہ 511 مزید کورونا کے مریض صحت یاب ہوگئے ہیں اور معمول کی زندگی بسر کر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کورونا متاثرہ اب تک صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 18 ہزار 776 ہوگئی ہے جو 49.3 فیصد تناسب بنتا ہے ۔ وزیراعلی سندھ نے بتایا کہ صوبہ کے 1744 نئے کیسز میں سے 1081 کا تعلق کراچی سے ہے ۔ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے ضلع وار اعداد و شمار بتاتے ہوئے بتایا کہ ضلع شرقی کراچی میں 370، ضلع جنوبی کراچی میں 286 اور ضلع وسطی کراچی میں 199، ملیر میں 118، کورنگی میں 60 اور ضلع غربی کراچی میں 48، حیدرآباد میں 54، لاڑکانہ میں 39، شہید بینظیرآباد میں 33، سکھر میں 31، دادو میں 23، گھوٹکی میں 23، میرپورخاص میں 14، خیرپور میرس میں 11، جامشورو میں 9، تھرپارکر میں 8، جیکب آباد میں 2 اور عمرکوٹ، ٹھٹھہ، ٹنڈوالہیار اور قمبر،شہدادکوٹ میں ایک ایک کورونا کے نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ کورونا وائرس کے انفیکشن کی شرح میں اضافہ ہورہا ہے کیونکہ ہمارے لوگ ایس او پی پر عمل نہیں کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صورتحال خراب سے خراب تر ہوتی جارہی ہے اور ہم سب کو ذمہ داری مظاہرہ کرنا ہوگا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں