بن احسان بلڈرز، ضلع انتظامیہ ناجائز قبضوں کے خلاف کارروائی سے گریزاں
شیئر کریں
(رپورٹ:شاہنواز خاصخیلی)بن احسان بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کے ایم نائن موٹروے پر جعلی اور غیرقانونی رہائشی منصوبے، ضلع انتظامیہ ناجائز قبضوں کے خلاف کارروائیاں نہ کر سکی، ایس بی سی اے کی این او سی کے بغیر غیرقانونی منصوبوں کی تشہیر و بکنگ جاری، فہد بن احسان کی مارکیٹنگ ٹیم کا سوشل میڈیا کے ذریعے لوگوں کو پھنسانے کا سلسلہ جاری، اربوں روپے ہتھیانے کا انکشاف، ایس ڈی اے بن احسان گرین سٹی ا2ر سلام فیز ون کو غیرقانونی قرارداد دی چکی، تفصیلات کے مطابق بن احسان بلڈرز اینڈ ڈوولپرز کا ایم نائن موٹروے پر غیرقانونی اور جعلی رہائشی اسکیموں کے ذریعے لوگوں کو لوٹنے کا سلسلہ جاری ہے، ضلع جامشورو کے حدود میں ایم نائن موٹروے پر بن احسان بلڈرز اینڈ ڈوولپرز کے بن احسان گرین سٹی اور بن احسان گرین سٹی فیز نامی رہائشی اسکیموں کی تشہیر و بکنگ جاری ہے جبکہ مذکورہ اسکیموں کی 10 اور 11 ایکڑ پر مشتمل منصوبے کی این او سی لیکر 300 ایکڑ پر غیرقانونی طور پر بکنگ کا سلسلہ جاری ہے، ٹھٹھہ ضلع کے حدود میں آنے والے بن احسان گرین ویلی کو ضلع انتظامیہ پہلے غیرقانونی قرارداد دیکر تشہیر بورڈ و تعمیرات منہدم کر چکی ہے، بن احسان گرین سٹی اور فیز ون کو ضلع انتظامیہ جامشورو غیرقانونی قرار دی چکی ہے اور مذکورہ زمین کا روینیو رکارڈ ہی موجود نہیں ہے، غیرقانونی ہونے کے باوجود ضلع انتظامیہ ابھی تک موثر کارروائی نہ کر سکی ہے اور بن احسان بلڈرز اینڈ ڈولپرز کا مالک فہد احسان مذکورہ میں پر جعلی ترقیاتی کام دکھا کر لوگوں کا لوٹنے میں مصروف ہے، ذرائع کے مطابق فہد احسان نے مارکیٹنگ پر مشتمل ایجنٹس کی ایک ٹیم تشکیل دی ہے جو سوشل میڈیا پر لوگوں کو سستی پلاٹس کا جھانسہ دیکر اپنی جال میں پھنساتی ہے، ذرائع کے مطابق فہد احسان نے جعلی اسکیموں کے ذریعے اربوں روپے ہتھیا لئے ہیں جبکہ زمین کا روینیو رکارڈ ہی موجود نہیں ہے، بکنگ آفیس گلستان جوہر کراچی میں ہونے کے باعث سیہون ڈیولپمنٹ اتھارٹی کارروائی کرنے یا بکنگ آفس سیل کرنے کے سے قاصر ہے، دوسری جانب سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی این او سی کے بغیر ہی مذکورہ پراجیکٹس کی تشہیر و بکنگ جاری ہے لیکن ایس بی سی اے حیدرآباد کارروائی کرنے سے گریزاں ہے۔