میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایڈمنسٹریٹر کورنگی کے زیر سرپرستی تجاوزات مافیاکا جن بوتل سے باہر

ایڈمنسٹریٹر کورنگی کے زیر سرپرستی تجاوزات مافیاکا جن بوتل سے باہر

ویب ڈیسک
پیر, ۸ مئی ۲۰۲۳

شیئر کریں

(رپورٹ: جوہر مجید شاہ) ڈسٹرکٹ کورنگی ایڈمنسٹریٹر شریف خان کی زیر نگرانی و سرپرستی میں "تجاوزات مافیا ” کا جن بوتل سے باہر آگیا ” سپریم کورٹ کراچی رجسٹری ” کے احکامات سے کھلواڑ جاری ۔ادھر بلدیہ عظمی کے محکمہ انسداد تجاوزات و لینڈ ڈسٹرکٹ کورنگی کے ڈائریکٹر” سلیم رضا ڈی ایم سی کورنگی کا محکمہ تجاوزات ڈپٹی کمشنر کورنگی محمد علی زیدی کا بھتہ و رشوت وصولیوں پر غیر قانونی اشتراک شہریوں کیلئے کڑی آزمائش بن گیا۔ شام 5 بجے کے بعد شاہ فیصل زون شہریوں کیلے نو واک نو ڈرائیو زون ایریا میں تبدیل ایک نمبر ناتھا خان تا ایک نمبر ٹنکی ڈبل روڈ کا دس منٹ کا مختصر سفر شہریوں و ٹریفک کیلئے کوہ ہمالیہ سر کرنے کے مترادف ہوگیا سیکنڈوں کا سفر گھنٹوں میں تبدیل دوسری طرف مین 3 نمبر چورنگی اسٹاپ شام 5 بجے کے بعد ہفتہ بازار کا منظر پیش کرنے لگ جاتا ہے چورنگی تا پونے تین نمبر کا دس منٹ کا سفر گھنٹوں میں تبدیل "محکمہ جاتی مافیا نے تجاوزات مافیا کو پورا شاہ فیصل زون اور اس کی سڑکیں فٹ پاتھوں کو فروخت کردیا۔ محکمہ جاتی مافیا نے شہریوں کو ذہنی و جسمانی اذیت کے ساتھ پیٹرول ڈیزل کی مد میں بھی روزانہ لاکھوں کا ٹیکہ لگانا شروع کر رکھا ہے جبکہ ایمبولینس اور مریضوں کا بچ نکلنا ناممکن بنادیا گیا ہے ۔ایک محتاط اندازے کے مطابق صرف ڈسٹرکٹ کورنگی شاہ فیصل زون سے "تجاوزات "کی مد میں ماہانہ لاکھوں کا ” بھتہ "رشوت "وصول کی جارہی ہے۔ مذکورہ غیرقانونی آمدنی بغیر سرکاری ٹیکس و آڈٹ جیبوں میں جارہی ہے بھاری سرمایہ ٹھکانے لگایا جارہا ہے۔ اپنے فرائض منصبی عہدے اختیارات کا یکسر غیرقانونی اور ناجائز استعمال کیا جارہا ہے ۔بلدیہ عظمی کراچی کے ڈائریکٹر کورنگی سلیم رضا ڈپٹی ڈائریکٹر و انسپکٹر مافیا سمیت ڈپٹی کمشنر و ضلعی بلدیات نے شہریوں کا سکون چھین لیا۔ لاکھوں کروڑوں کی بھتہ وصولی کے سبب تجاوزات مافیا کی کھلی سرپرستی کا غیرقانونی بازار سج گیا ہے۔ ادھر انتہائی باوثوق و با اعتماد اندرونی بیرونی محکمہ جاتی ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق ڈائریکٹر ڈسٹرکٹ کورنگی سلیم رضا کی زیر سرپرستی نور الامین نامی ملازم جسکے بارے میں بتایا جارہا ہے کہ موصوف بلدیہ عظمی کراچی کے محکمہ ( Lease ” لیز ) میں تعینات ہے مگر محکمہ انسداد تجاوزات و لینڈ کا گھس بیٹھیا بن کر شہریوں سے لوٹ مار کررہا ہے اور نہ صرف تجاوزات بلکہ ” بلڈنگ میٹریل کی مد میں روزآنہ لاکھوں ٹھکانے لگاتے ہوئے حکومت سندھ اور بلدیہ عظمی کراچی کو آمدنی کی مد میں کروڑوں کا چونا لگا رہا ہے ۔بلدیہ عظمی کراچی کا محکمہ انسداد تجاوزات و لینڈ کا ملازم جاویداور سعید نامی ملازم پر بھی سنگین نوعیت کے الزامات ہیں۔ اس حوالے سے ایک پرائیوٹ ٹیم بھی میدان میں سرگرم ہے، جبکہ ڈی ایم سی کے ملازم ناصر بڑبڑیا پر بھی اسی نوع کے الزامات عائد کیے جارہے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں