میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محکمہ آبپاشی کاپانی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن، رینجرز طلب

محکمہ آبپاشی کاپانی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن، رینجرز طلب

ویب ڈیسک
اتوار, ۸ مئی ۲۰۲۲

شیئر کریں

پانی چورں کے خلاف محکمہ آبپاشی نے رینجرز طلب کرلی ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر نارا کینال واٹر بورڈ ایریا منصور میمن کی جانب سے نہروں سے غیرقانونی پانی کی چوری، افسران اور ملازمین سے نامناسب رویے اور ملے کے سلسلے کی روک تھام کے لیے رینجرز کو خط لکھا تھا۔ محکمہ آبپاشی کے مطابق رینجرز نے پانی چوروں کیخلاف سانگھڑ، میرپورخاص، عمرکوٹ اور تھرپارکر کی مختلف نہروں پر کام شروع کردیا ہے۔ بھاری تعداد میں ریجرز کی نفری نے محکمہ کے افسراں کے ساتھ نہروں پر گشت کرنا شروع کردیا، سندھ میں اس وقت نہری پانی کی شدید قلت ہے جس کی وجہ سے کاشتکار سرپا احتجاج ہیں۔دوسری جانب جہاں نہروں میں پانی آتا ہے وہاں کے بااثر زمیندار نہروں میں غیر قانونی لفٹ لگا گر پانی چوری کرتے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی مختلف مقامات پر پانی چوری کرنے والوں کے جانب سے محکمہ آبپاشی کے عملی پر تشدد کیا گیا تھا جن کے خلاف مقدمے درج ہوئے تھے اور رینجرز کو طلب کیا گیا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں