میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
آرمی چیف کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، حرمین شریفین کے دفاع کاعزم

آرمی چیف کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، حرمین شریفین کے دفاع کاعزم

ویب ڈیسک
هفته, ۸ مئی ۲۰۲۱

شیئر کریں

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان سعودی عرب کی خودمختاری اور حرمین شریفین کے دفاع کے لیے پرعزم ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات خصوصاً فوجی اور دفاعی شعبوں میں تعاون پر گفتگو کی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف اور محمد بن سلمان کی ملاقات میں خطے میں قیام امن کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کی خود مختاری، علاقائی سالمیت اور حرمین شریفین کے دفاع کے لیے پر عزم ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق سعودی ولی عہد نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا۔آئی ایس پی آر کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان کے تعلقات اخوت اور باہمی اعتماد پر مبنی ہیں، دونوں اقوام امت مسلمہ کے امن، استحکام اور بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہیں گی۔علاوہ ازیں ڈپٹی وزیر برائے دفاع سعودی عرب خالد بن سلمان نے کہا ہے کہ پاکستان کے آرمی چیف کے ساتھ ملاقات انتہائی شاندار رہی۔ ڈپٹی ڈیفنس وزیر سعودی عرب نے اپنے بیان میں کہاکہ پاکستان کے آرمی چیف کے ساتھ ملاقات انتہائی شاندار رہی۔ انہوںنے کہاکہ جنرل قمر جاوید باجوہ میرے بھائی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ملاقات میں دونوں ممالک کے دِفاعی تعلقات کے علاوہ خطے کے امن اور استحکام کے لئے دونوں ممالک کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں