میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جنوبی ایشیامیں کوروناوباقابوسے باہرہوچکی ،ریڈکراس کی تنبیہ

جنوبی ایشیامیں کوروناوباقابوسے باہرہوچکی ،ریڈکراس کی تنبیہ

ویب ڈیسک
هفته, ۸ مئی ۲۰۲۱

شیئر کریں

جنوبی ایشیائی ممالک میں کورونا کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر ریڈ کراس نے وارننگ جاری کر دی۔ تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل فیڈریشن آف ریڈ کراس کے ڈائریکٹر نے جنوبی ایشیائی ممالک میں قابو سے باہر ہوتی کورونا وبا کو انسانی تباہی قرار دے دیا۔ ریڈ کراس کے ڈائریکٹر نے کہا کہ جنوبی ایشیائی ممالک پاکستان، سری لنکا، بنگلا دیش اور نیپال میں کورونا مریضوں اور اموات کی شرح میں اضافہ ہوگیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ متاثرین اور اموات کی تعداد رپورٹ ہونے والی تعداد سے کہیں زیادہ ہے ، ہمیں اس انسانی تباہی روکنے کے لیے فوری اقدامات کرنے ہوں گے۔ ریڈ کراس کے ڈائریکٹر نے مزید کہا کہ ان ممالک میں صرف ایک فیصد افراد کو کورونا ویکسین لگائی جا سکی ہے جب کہ بھارت میں یہ شرح 2 فیصد ہے، اس حوالے سے فوری اقدامات کی ضرورت ہے تاکہ بڑے پیمانے پر انسانی تباہی کو روکا جا سکے۔واضح رہے کہ جنوبی ایشیائی ممالک میں کورونا کی صورتحال دن بدن مزید بگڑتی جا رہی ہے ، جنوبی ایشیا میں سب سے زیادہ بھارت کورونا وائرس سے متاثر ہوا ہے۔ بھارت میں کورونا کی بگڑتی ہوئی صورتحال مزید سنگین ہوتی جا رہی ہے جس کے نتیجے میں اموات کا سلسلہ جاری ہے جبکہ کورونا کیسز کی تعداد میں دن بدن ہوشربا اضافہ ہو رہا ہے۔بھارت میں 15 روز کے دوران دوسری مرتبہ 4 لاکھ سے زائد کورونا کیسز سامنے آئے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں