میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ڈاکٹر عافیہ صدیقی اپنی سزا کے خلاف اپیل دائر کرنے پر آمادہ ہوگئیں، شاہ محمود قریشی

ڈاکٹر عافیہ صدیقی اپنی سزا کے خلاف اپیل دائر کرنے پر آمادہ ہوگئیں، شاہ محمود قریشی

ویب ڈیسک
بدھ, ۸ مئی ۲۰۱۹

شیئر کریں

دہشت گردی کے جرم میں امریکی عدالت سے سزا یافتہ پاکستانی ڈاکٹر عافیہ صدیقی اپنی سزا کے خلاف اپیل دائر کرنے پر آمادہ ہوگئی ہیں۔ یہ انکشاف بدھ کو سینیٹ کے اجلاس میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی طرف سے پیش کیے گئے تحریری جواب میں ہواہے ۔سینیٹ میں پیش کیے گئے تحریری جواب میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی طرف سے کہا گیاہے کہ امریکی عدالتی نظام کے مطابق عافیہ صدیقی کی اپیل پر ہی انکی رہائی کا فیصلہ ممکن ہے ۔شاہ محمود قریشی نے ایوان بالا کو آگاہ کیا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی واپسی کیلئے امریکا کو درخواست کی گئی ہے ۔ امریکا سے بیرون ملک فوجداری سزائوں کے بین الامریکا کنونشن 1993 کے تحت درخواست کی ہے ۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ فوجداری سزائوں کے بین الامریکا کنونشن 1993 کے تحت ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو واپس لانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔شاہ محمود قریشی نے کہا ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس سے متعلق مکمل باخبر ہیں اور انکی اپسی کا معاملہ مسلسل امریکی حکام کے سامنے اٹھا رہے ہیں۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے مطابق ہوسٹن میں تعینات پاکستانی قونصل جنرل ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے ملاقات کے لیے جیل کامسلسل دورہ کرتے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں