میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جنگ بندی کی خلاف ورزیاں، پاکستان کا اظہارِ تشویش، فریقین سے تحمل کی اپیل

جنگ بندی کی خلاف ورزیاں، پاکستان کا اظہارِ تشویش، فریقین سے تحمل کی اپیل

جرات ڈیسک
بدھ, ۸ اپریل ۲۰۲۶

شیئر کریں

جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، جو امن عمل کی روح کو متاثر کر رہی ہیں، وزیراعظم

 

پاکستان نے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فریقین سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کر دی۔

وزیراعظم نے سماجی رابطے کی سائٹ پر امریکی اور ایرانی اعلیٰ حکام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تنازع والے مختلف علاقوں میں جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، جو امن عمل کی روح کو متاثر کر رہی ہیں۔

وزیراعظم نے کہا ہک تمام فریقین ذمہ داری کا مظاہرہ اور طے شدہ دو ہفتوں کی جنگ بندی کا مکمل احترام کریں تاکہ سفارتی کوششوں کو آگے بڑھنے کا موقع مل سکے۔

وزیراعظم نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں تحمل اور بردباری ناگزیر ہے اسلیے فریقین کو چاہیے کہ وہ کشیدگی میں اضافے سے گریز کریں تاکہ مذاکرات کے ذریعے تنازع کا پرامن حل تلاش کیا جا سکے۔

شہباز شریف نے مزید لکھا کہ سفارت کاری کو موقع دینا ہی خطے میں دیرپا امن کے قیام کی جانب اہم قدم ثابت ہو سکتا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں