میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محکمہ بلدیات ،20 روز گزر گئے مشیر مالیات کا فیصلہ نہ ہوسکا

محکمہ بلدیات ،20 روز گزر گئے مشیر مالیات کا فیصلہ نہ ہوسکا

ویب ڈیسک
پیر, ۸ اپریل ۲۰۲۴

شیئر کریں

صوبائی محکمہ بلدیات 20 یوم گزرنے کے باوجود بلدیہ عظمی کراچی میں مشیر مالیات کی تعیناتی کے لئے افسر کا تعین نہ کرسکی۔ کے ایم سی کے مالی معاملات بزریعہ ‘ محکمہ فنانس ایف اے’ کے بنا چلانے کی وجہ سے اہم امور تعطل کا شکار فائلوں کے ڈھیر لگ گئے میئر کراچی کی بھی لاتعلقی کے ایم سی کے کسی بھی افسر کو ایف اے کا عارضی چارج دینے سے گریزاں۔ واضح رہے کہ چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ نے 18مارچ2024 کو 11 سے زائد افسران کے تبادلے و تقرریاں کی تھیں جن میں ‘ڈائریکٹر انڈسٹریز سندھ گریڈ 19 کے’ ایکس پی سی ایس افسر امتیاز علی ابڑو’ بھی شامل ہیں جنہیں ڈائریکٹر اینٹی کرپشن اسٹبلشمنٹ سندھ تعینات کیا گیا ہے امتیاز ابڑو کے پاس ڈائریکٹر بلدیہ عظمی کراچی کے مشیر مالیات کا اضافی چارج بھی تھا۔ امتیاز ابڑو کے تبادلے کے بعد محکمہ بلدیات نے نیا ایف اے تعینات نہیں کیا جس سے محکمہ فنانس کے ایم سی کے امور شدید متاثر ہیں کے ایم سی ذرائع کے مطابق میونسپل کمشنر کے ایم سی صرف تنخواہ اور ضروری نوعیت کی فائلوں پر دستخط کررہے ہیں جس کے سبب ایف اے کی آفس میں فائلوں کے ڈھیر لگ گئے ہیں دوسری جانب میئر کراچی بھی کسی دوسرے افسر کو ایف اے کا عارضی چارج دینے سے گریزاں ہیں جسکے سبب دفتری امور ٹھپ ہو کر رہ گئے ہیں ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں