میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
شمالی وزیرستان، سکیورٹی فورسز سے فائرنگ کا تبادلہ،2 دہشت گرد ہلاک

شمالی وزیرستان، سکیورٹی فورسز سے فائرنگ کا تبادلہ،2 دہشت گرد ہلاک

ویب ڈیسک
پیر, ۸ اپریل ۲۰۲۴

شیئر کریں

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے میں دونوں دہشت گرد موقع پر مارے گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لئے کلیئرنس آپریشن کیا گیا، سکیورٹی فورسزعلاقے سے دہشت گردوں کے خاتمے کے لئے پرعزم ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں