میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پولیس چوکی پر ڈاکوئوں کا حملہ، علاقہ میدان جنگ بن گیا

پولیس چوکی پر ڈاکوئوں کا حملہ، علاقہ میدان جنگ بن گیا

ویب ڈیسک
پیر, ۸ اپریل ۲۰۲۴

شیئر کریں

لیسونہ پولیس چوکی پر ڈاکوئوں کا حملہ، پولیس کی جوابی فائرنگ سے علاقہ میدان جنگ بن گیا۔ایس ایس پی بشیر بروہی نے بتایا کہ ڈاکوئوں نے حملے کے دوران جدید ہتھیاروں کا استعمال کیا ، ڈاکوئوں کے حملے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ، فائرنگ کے تبادلے میں کچھ ڈاکو زخمی ہوئے ہیں۔بشیر بروہی نے بتایا کہ مزید نفری لیسونہ پولیس چوکی کی طرف روانہ کر دی گئی،کچے کا دورہ کرنے آج آئی جی سندھ غلام نبی میمن بھی پہنچ گئے ہیں، آئی جی سندھ کچے میں ڈاکوئوں کے خلاف جاری آپریشن کا جائزہ لیں گے۔ایس ایس پی نے مزید بتایا کہ آئی جی سندھ کو کچے میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری رہنے والے آپریشن اور موجودہ امن و امان کی صورتحال بارے اجلاس میں بریفنگ بھی دی جائے گی۔خیال رہے آئی جی سندھ کی آمد سے قبل ہی ڈاکو بے قابو ہو کر پولیس پر حملہ کرنے لگے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں