ملک بھر میں ذخیرہ اندوزوں کے گرد گھیرا تنگ، سخت اقدامات کا فیصلہ
شیئر کریں
حکومت پاکستان اور عسکری قیادت نے ذخیرہ اندوزوں کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے ان کے خلاف سخت اقدامات کا فیصلہ کیا جس پر عملدرآمد جاری ہے۔ذرائع کے مطابق ملک بھر میں ذخیرہ اندوزوں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے۔ حکومت پاکستان اور عسکری قیادت نے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت اقدامات کا فیصلہ کر لیا ہے جس کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔گزشتہ روز ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈاون کے دوران متعلقہ اداروں نے ملک بھر سے 26ہزار 762میٹرک ٹن کھاد برآمد کی۔ اس کے علاوہ کریک ڈائون کے دوران 2420میٹرک ٹن آٹا، 53ہزار 954میٹرک ٹن گھی اور 9340میٹرک ٹن چینی بھی برآمد کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق 24 تا 31 مارچ کے دوران پنجاب سے 168 میٹرک ٹن کھاد، 0.544 میٹرک ٹن آٹا، 869 میٹرک ٹن گھی اور 205 میٹرک ٹن چینی برآمد ہوئی۔اس مدت کے دوران انسداد ذخیرہ اندوزی کے 38کامیاب آپریشنز مکمل کیے گئے۔