میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سعید انور کی طرح ’’آئیڈیل‘‘ بننا چاہتا ہوں، صائم ایوب

سعید انور کی طرح ’’آئیڈیل‘‘ بننا چاہتا ہوں، صائم ایوب

ویب ڈیسک
هفته, ۸ اپریل ۲۰۲۳

شیئر کریں

افغانستان کے خلاف ٹی20 ڈیبیو کرنے والے نوجوان بیٹر صائم ایوب کا کہنا ہے کہ سابق اوپنر سعید انور کی بیٹنگ سے متاثر ہوں اور لیجنڈری بلیباز کی طرح آئیڈیل بننا چاہتا ہوں۔ نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز کے آغاز سے قبل پریکٹس سیشن کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نوجوان بلیباز صائم ایوب نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں پشاور زلمی کے لیے کھیلتے ہوئے کپتان بابراعظم کے ساتھ کھیلتے ہوئے بہت کچھ سیکھا، انکے ساتھ کھیل کر لطف اْٹھایا۔صائم ایوب نے کہا کہ بابراعظم نے پی ایس ایل میچز کے دوران اوپنگ کرتے ہوئے مجھے اعتماد دیا، میری کوشش ہوگی اپنی دوسری انٹرنیشنل سیریز میں بھی پرفارم کروں۔نوجوان کرکٹر نے سعید انور کے حوالے سے کیے گئے سوال پر کہا کہ سابق اوپنر کی بیٹنگ سے متاثر ہوں اور لیجنڈری بلیباز کی طرح آئیڈیل بننا چاہتا ہوں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں