جمال خاشقجی قتل کیس، سماعت ترکی سے سعودی عرب منتقل کرنے کا فیصلہ
جرات ڈیسک
جمعه, ۸ اپریل ۲۰۲۲
شیئر کریں
ترکی کی عدالت نے جمال خاشقجی کے قتل کے مقدمے کی سماعت روک کر مقدمے کو سعودی عرب منتقل کرنے کے حق میں فیصلہ سنادیا۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق پراسیکیوٹر نے 26 سعودی مشتبہ افراد کے مقدمے کی سماعت روکنے کی درخواست کی تھی۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق مقدمے کی سماعت سعودی عرب منتقل کرنے کی درخواست کی گئی تھی، ترکی کے وزیر انصاف نے کہا تھا کہ حکومت اس درخواست کو منظور کرے گی۔ واضح رہے کہ جمال خاشقجی کو 2018 میں استنبول کے سعودی قونصل خانے میں قتل کر دیا گیا تھا۔