ارشد پپو کیس ،عزیر بلوچ پرترمیمی فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر
شیئر کریں
کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے ارشد پپو قتل کیس میں عزیر بلوچ پر ترمیمی فرد جرم عائد کرنے کے لئے تاریخ مقررکردی،جیل حکام نے مقدمات کی کارروائی دوبارہ شروع کرنے کے لئے انسداد دہشت گردی عدالت سے رجوع کیا تھا۔ منگل کو لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کے خلاف ارشد پپو قتل سمیت چون سے زائد مقدمات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے ،جہاں جیل حکام نے مقدمات کی کارروائی دوبارہ شروع کرنے کے لئے انسداد دہشت گردی عدالت سے رجوع کیا۔جیل حکام کے مطابق عدالت نے ارشد پپو قتل کیس میں عزیر بلوچ پر ترمیمی فرد جرم عائد کرنے کے لئے تاریخ مقرر کردی ہے اس سے قبل ملزم کے خلاف چون مقدمات کی سماعت عدم پیشی کے باعث روک دی گئی تھی،مگر عدالت نے ملزم عزیر بلوچ کے ارشد پپو سمیت دیگر مقدمات میں پروڈکشن آرڈر جاری کردیئے جس کے بعد عزیر بلوچ کو سینٹرل جیل منتقل کردیا گیا ۔جیل حکام کے مطابق گیارہ اپریل2017ء میں عزیر بلوچ کو آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکریٹ ایکٹ1923ء کے تحت فوج کی تحویل میں دیا گیاتھا جبکہ لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کو 2016میں گرفتار کیا گیا تھا،ملزم پر ارشد پپو قتل کیس سمیت چون سے زائد مقدمات درج ہیں، ان میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں سمیت درجنوں پولیس افسران اور اہلکاروں کے مقدمات بھی شامل ہیں جبکہ ملزم عزیر بلوچ اپنے بیان میں جرائم کا اعتراف بھی کرچکا ہے ۔واضح رہے کہ گذشتہ روز لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کو ملٹری ٹرائل کورٹ سے بارہ سال قید کی سزا سنائی گئی تھی، عزیر بلوچ کے خلاف ارشد پپو قتل کیس سمیت دیگر مقدمات کی سماعت اب انسداد دہشتگردی کی عدالت میں ہوگی۔