میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
آرمی چیف کی ہدایت پر بلوچستان کے میڈیکل اسٹاف کیلئے ضروری سامان روانہ

آرمی چیف کی ہدایت پر بلوچستان کے میڈیکل اسٹاف کیلئے ضروری سامان روانہ

ویب ڈیسک
بدھ, ۸ اپریل ۲۰۲۰

شیئر کریں

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ہدایت پر بلوچستان کے میڈیکل سٹاف کیلئے کورونا کے حفاظتی لباس سمیت ضروری سامان بھجوا دیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے میڈیکل اسٹاف کیلئے ضروری سامان روانہ کر دیا گیا جو آرمی چیف کی ہدایت پر بھجوایا گیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل بابر افتخار نے بتایا کہ کورونا کے خلاف جنگ میں ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف فرنٹ لائن سپاہی ہیں، آرمی چیف کے حکم پر کوئٹہ کے لیے میڈیکل آلات کی ہنگامی فراہمی کی جا رہی ہے ۔ڈائریکٹر جنرل بابر افتخار کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں سب کو صبر کا مظاہرہ اور ثابت قدم رہنا ہو گا، ترقی یافتہ ممالک کو بھی اس وبا سے نمٹنے میں مشکلات درپیش ہیں، حکومت پاکستان تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں