میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
میاں صاحب بڑے لوگ ، ہم چھوٹے ہیں،آصف زرداری

میاں صاحب بڑے لوگ ، ہم چھوٹے ہیں،آصف زرداری

ویب ڈیسک
پیر, ۸ اپریل ۲۰۱۹

شیئر کریں

سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ میاں صاحب تو بڑے لوگ ہیں، ہم چھوٹے لوگ ہیں۔اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر انہوں نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو بھی کی۔کمرہ عدالت میں کارروائی سے قبل ایک صحافی نے آصف زرداری سے سوال کیا کہ آپ اس کرسی پر بیٹھے ہیں جہاں نوازشریف بیٹھتے تھے ؟آصف زرداری نے انہیں جواب دیا کہ میاں صاحب تو بڑے لوگ ہیں، ہم چھوٹے لوگ ہیں۔ایک اور صحافی نے ان سے کہا کہ فریال تالپور جس طرح یہاں بیٹھی ہیں، مریم نواز بھی یہیں بیٹھا کرتی تھیں۔آصف زرداری نے جواب میں صحافی سے دریافت کیا کہ آپ تو خوش ہیں نا؟


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں