میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پیپلز پارٹی نے پیٹرول 55 روپے فی لیٹرمہنگا مسترد کردیا

پیپلز پارٹی نے پیٹرول 55 روپے فی لیٹرمہنگا مسترد کردیا

ویب ڈیسک
اتوار, ۸ مارچ ۲۰۲۶

شیئر کریں

پیٹرول قیمت میں اضافے کے خلاف پارلیمنٹ میں آوازاٹھائیں گے، راجا پرویز اشرف
عوام کی عید کی خوشیاں ماند پڑ جائیں گی،حکومت نے پارلیمنٹ کو اعتماد میں نہیں لیا گیا،بیان

پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ پیٹرول یکمشت 55 روپے فی لیٹرمہنگاکرنے کو پیپلز پارٹی مسترد کرتی ہے۔سابق وزیرِ اعظم اور پیپلز پارٹی رہنما نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر بیان میں کہا ہے کہ ہماری جماعت پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے خلاف پارلیمنٹ میں آوازاٹھائے گی۔انہوں نے کہا کہ ماہِ مقدس میں پیٹرول کی قیمت میں اضافے سے عوام کی عید کی خوشیاں ماند پڑ جائیں گی، حکومت کو قیمتوں میں اضافے سے قبل عوام کو متبادل ریلیف کا پروگرام دینا چاہیے تھا۔راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ پیٹرول منہگا کرنے پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیا جانا چاہیے تھا۔انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے منہگائی کا نیا طوفان آئے گا، حکومت گورننس مانیٹرنگ سیل قائم کرے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں