امریکی و اسرائیلی حملے،لبنان میں 12 اور ایران میں مزید 8 افراد شہید
ویب ڈیسک
اتوار, ۸ مارچ ۲۰۲۶
شیئر کریں
اسرائیلی فضائی حملوں میں وادی بقاع کے مشرقی علاقے نبی میں 33 زخمی بھی ہوئے
امریکی اور صیہونی طیاروں کی اصفہان شہر اور صوبے کے سات دیگر شہروں پر حملے
امریکی و اسرائیلی حملوں میں لبنان میں 12 اور ایران میں مزید 8 افراد شہید ہوگئے۔لبنانی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فضائی حملوں میں وادی بقاع کے مشرقی علاقے نبی میں کم از کم 12 افراد ہلاک اور 33 زخمی ہوئے۔لبنان میں اس جنگ کے آغاز سے اب تک 200 سے زائد افراد شہید ہو چکے ہیں اور تقریباً 95,000 افراد بے گھر ہوئے ہیں۔امریکی اور اسرائیلی حملوں میں ایران کے وسطی صوبے اصفہان میں خاتون سمیت 8 افراد شہید ہوئے۔ایرانی حکام کے مطابق امریکی اور صیہونی طیاروں نے اصفہان شہر اور صوبے کے سات دیگر شہروں پر حملے کیے۔ اصفہان شہر کے علاوہ لنجان اور بورخَر کے علاقوں میں 80 مکانات کو شدید نقصان پہنچا۔


