
ساڑھے 5 ارب کی ایکسائزڈیوٹی ،چوری کی کوشش ناکام
ویب ڈیسک
هفته, ۸ مارچ ۲۰۲۵
شیئر کریں
دوٹیکسٹائل یونٹس کے خلاف لیبارٹری ٹیسٹ سے ڈیوٹی چوری کرنے کی تصدیق
کسٹمز اسیسمنٹ سسٹم کے سینٹرلالائزڈ اسسمنٹ یونٹ کی کارروائی، رپورٹ
کراچی میں کسٹمز اسیسمنٹ سسٹم کے سینٹرلائزڈ اسسمنٹ یونٹ نے کارروائی کرتے ہوئے دو ٹیکسٹائلز کی جانب سے 5ارب 40 کروڑروپے کی ایکسائزڈیوٹی چوری کرنے کی کوشش کو ناکام بنادیا گیا ترجمان کسٹم کے مطابق دو ٹیکسٹائلز یونٹس کی جانب سے ٹیکس چوری کو ناکام بنادیا گیا۔ فیزیکل ایگزامینیشن اور لیبارٹری ٹیسٹ کے ذریعے اس ڈیوٹی چوری کرنے کی تصدیق کی گئی دو درآمدکنندگان کیخلاف عائدڈیوٹی بچاکرسرکاری خزانے کونقصان پہنچانے پرمقدمات درج کرلیے گئے ۔نامزد ملزمان کی گرفتاری کی کوششیں کی جاری ہیں۔ منصفانہ تحقیقات کو بغیرکسی دباؤ کے فوری طور پر مکمل کیاجائے۔