میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مصطفی عامرقتل کیس، ارمغان کے بینک اکاؤنٹس، جائیدادوں کی تفصیلات طلب

مصطفی عامرقتل کیس، ارمغان کے بینک اکاؤنٹس، جائیدادوں کی تفصیلات طلب

ویب ڈیسک
هفته, ۸ مارچ ۲۰۲۵

شیئر کریں

 

ایف آئی اے کے بینکوں، مالیاتی اداروں، ہاؤسنگ سوسائٹیوں اور ایکسائز کومراسلے
بینکوں سے اکاؤنٹس کی تعداد،موجود رقم اوراقسام کی تفصیلات فراہمی کا کہا گیا ، ذرائع

مصطفی عامرقتل کیس میں ایف آئی اے نے مختلف بینکوں، مالیاتی اداروں، ہاؤسنگ سوسائٹیوں اور رجسٹرڈ گاڑیوں کی تفصیلات کی فراہمی کے لیے متعلقہ اداروں کومراسلے لکھ دیے ۔ ذرائع کے مطابق مصطفی عامر قتل کیس کے معاملے پرایف آئی اے ،اینٹی منی لانڈرنگ اینڈ کاؤنٹر فنانسنگ فارٹیررازم نے مختلف اداروں کوخطوط ارسال کردیے ، ذرائع کے مطابق مذکورہ اداروں میں مختلف بینک، مالیاتی ادار وں ، ہاؤسنگ سوسائٹیاں، سیکیورٹی ایکسچینج کمپنی،ایف بی آراورڈی ایچ اے شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق بینکوں سے اکاؤنٹس کی تعداد،موجود رقم اوراقسام کی تفصیلات فراہمی کا کہا گیا ہے ، ایس ای سی پی سے ارمغان کے نام پریا مشترکہ رجسٹرڈ کاروباری کمپنیوں کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں، ڈی ایچ اے اور ہاؤسنگ سوسائیٹیوں سے ارمغان کے نام پرجائیدادوں کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔ذرائع کے مطابق ایف آئی اے ،اینٹی منی لانڈرنگ کی جانب سے ملزم کے نام پررجسٹرڈ گاڑیوں کی تفصیلات فراہمی کے لیے بھی متعلقہ ادارے کومراسلہ ارسال کیا گیا ہے ، محکمہ ایکسائز کو ارمغان کے گھرسے ملنے والی بیش قیمت گاڑی سمیت دیگرگاڑیوں کی تفصیلات فراہمی کا کہا گیا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں