ایف آئی اے ، کروڑوں روپے فراڈ میں ملوث پنجاب بینک ملازمین گرفتار
شیئر کریں
(رپورٹ افتخار چو دھری )ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل کراچی نے کاروائی کرتے ہوئے بینک آف پنجاب میں جعلی واؤچرز کے ذریعے 13 کروڑ روپے سے زائد خردبرد کرنے کے الزام میں 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی زون زعیم اقبال شیخ کی ہدایت پر جعلسازی کے ذریعے بینکنگ فراڈ میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے بینک آف پنجاب، ڈی ایچ اے شہباز برانچ کراچی میں ہونے والے فراڈ میں ملوث سابق آپریشن منیجر بینک آف پنجاب، ڈی ایچ اے شہباز برانچ کراچی، شاہین شاہ نے دیگر عملے کے ساتھ مل کر جعلی واؤچرز کے ذریعے بینک کے ایکسپینس اکاؤنٹ سے مختلف اوقات میں 13 کروڑ 26 لاکھ 80 ہزار 313 روپے مختلف وینڈرز کے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کیے ، ایف آئی اے نے بینکنگ فراڈ کے تمام شواہد حاصل کر لیے ، جس کے بعد ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل کراچی میں مقدمہ الزام نمبر 06/2024 درج کیا گیا ، فراڈ میں ملوث بینک آف پنجاب کے دونوں ملازمین کو گرفتار کر لیا گیا ہے ،گرفتار ملزمان میں مرزا حارث بیگ اور محب الدین شامل دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں ، اعلی حکام نے ایف آئی اے کراچی کے تفتیشی افسر رانا ثنائاللہ کو تمام ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لانے کی ہدایت کی ہے ۔