شاہ فیصل ٹاؤن، جعلسازوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
شیئر کریں
( رپورٹ جوہر مجید شاہ) چیئرمین شاہ فیصل ٹاؤن گوہر خٹک نے ‘ روڈ کٹنگ مافیا ‘ کو لگام ڈال دی ‘ روڈ کٹنگ ‘ کی مد میں لاکھوں/ کروڑوں ‘ کے غیرقانونی ‘ بوگس ‘ جعلی چالان ‘ بھگتانے والوں کی کڑی نگرانی و نظر کیلے سخت ہدایات جاری ‘ سرکاری آمدنی اور شہریوں کے ٹیکس ‘ برباد نہ ہونے دینگے نا کرنے دینگے تمام تر دباؤ مسترد کرتے ہوئے قانون کی حکمرانی کا جھنڈا تھام لیا ‘ شاہ فیصل ٹاؤن کی حدود میں جاری روڈ کٹنگ رکوا کر تمام تر قانونی طریقے اختیار کرنے کا حکم نامہ جاری ‘ سڑک کی ‘ پیمائش ‘ کل رقبہ جانچنے کی فوری ہدایات جاری’ چیرمین گوہر خٹک ‘ نے اس حوالے سے نمائندے سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ روڈ کٹنگ کی مد میں 3 کروڑ 86 لاکھ کا چالان سوئی سدرن گیس کمپنی نے ادا کیا تھا اس کے بعد ہی انہیں روڈ کٹنگ کی اجازت دی گئی تھی کسی کو بھی ہاتھ کی صفائی کی اجازت نہیں دے سکتے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا 3 کیٹیگریز کی روڈ کٹنگ ہوئی ہے جس کا مکمل چالان وصول کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاں کہ روڈ اور گلیاں ٹاؤن کی حدود میں ہیں تو قانونی جواز اور مکمل اختیار ہمیں ہے دیگر ادارے ‘ کے ڈی اے ‘ کی مداخلت کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ میونسپل کمشنر ساجد رد ‘ نے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پکی سڑک کی روڈ کٹنگ کا ریٹ 635 روپے 67 پیسے ہے جبکہ ہینڈلنگ راستے کا ریٹ 352
روپے54 پیسے فی مربہ فٹ ہے اور کچی زمین کے ریٹ 120 روپے 75 پیسے فی اسکوائر فٹ مقرر ہیں۔ ہم نے اسی تناسب سے وصولی کی ہے چیرمین کی ہدایات کے عین مطابق تمام امور قانون کے مطابق انجام دئے گئے ‘ محکمہ بی اینڈ آر ” کے ڈپٹی ڈائریکٹر مرزا شارق بیگ ‘ نے بتایا کہ چیئرمین شاہ فیصل ٹاؤن گوہر خٹک کی ہدایت کے مطابق جاری روڈ کٹنگ رکوا دی ہے اور ایس ایس جی سی کے متعلقہ حکام کو آگاہ کردیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہم ازسرنو پیمائش کریں گے جس میں گیس کمپنی کی ٹیم بھی شامل ہوگی۔ اس بات کا جائزہ لیا جائے گا کہ پیمائش میں کوئی کمی تو نہیں رہ گئی اگر ایسا ہوا تو گیس کمپنی مذید چالان بھی بھرنے کو تیار ہے۔ تاہم ہماری اطلاعات کے مطابق ایسی صورتحال ہے نہیں۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ کے ڈی اے سے اس علاقے کی سڑکوں اور گلیوں کا کوئی تعلق نہیں ہے۔