سینیٹ انتخابات ،چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو توسیع دینے پر غور
ویب ڈیسک
جمعه, ۸ مارچ ۲۰۲۴
شیئر کریں
سینیٹ کی پارلیمانی جماعتوں کے اجلاس میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو نئے چیئرمین کے آنے تک توسیع دینے کی تجویز پیش کردی گئی۔سینیٹ میں پارلیمانی جماعتوں کے سربراہوں کے اجلاس میں کہا گیا کہ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ گیارہ مارچ کو ریٹائر ہوجائیں گے۔۔ تین اپریل سے قبل سینیٹ اجلاس نہیں ہوسکے گا۔ اس لئے تین اپریل سے قبل منتخب نئے ارکان کی حلف برداری میں تاخیر کا خدشہ ہے۔ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے ریٹائر ہونے سے سینیٹ سیکرٹریٹ کا کام بھی ٹھپ ہوجائے گا۔۔ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے ریٹائر ہونے سے نہ اجلاس منعقد ہوسکے گا نہ ارکان سے حلف لیا جاسکے گا۔