سکیورٹی خطرات؛ عمران خان کا اسلام آباد نہ جانے کا فیصلہ
ویب ڈیسک
بدھ, ۸ مارچ ۲۰۲۳
شیئر کریں
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سیکورٹی وجوہات کی بنا پر کل اسلام آباد کی عدالتوں میں پیش نہیں ہوں گے۔ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنی قانونی ٹیم اور سینئر قیادت سے مشاورت کے بعد کل اسلام آباد نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کو انکی ٹیم کی جانب سے سیکورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی جس کے بعد سینئر قیادت نے رائے دی کہ سکیورٹی خطرات ہیں کل اسلام آباد نہ جایا جائے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکورٹی وجوہات کی بنا پر عمران خان کل (جمعرات کو) اسلام آباد کی عدالتوں میں پیش نہیں ہوں گے۔