میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
فہیم اشرف پاکستان کے بہترین آل راؤنڈر ہیں، ہیڈکوچ

فہیم اشرف پاکستان کے بہترین آل راؤنڈر ہیں، ہیڈکوچ

ویب ڈیسک
بدھ, ۸ مارچ ۲۰۲۳

شیئر کریں

اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہیڈ کوچ اظہر محمود نے فہیم اشرف کو پاکستان کا بہترین آل راؤنڈر قرار دیا۔میچ کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہیڈکوچ اظہر محمود نے کہا کہ فہیم اشرف نے جس طرح کی اننگز کھیلی وہ قابلِ فخر تھی، ہمیں صرف اعظم خان اور آصف علی پر بھروسہ نہیں کرنا پوری ٹیم ایک یونٹ بن کر کھیل رہی ہے۔اظہر محمود نے فہیم اشرف کو پاکستان کا بہترین آل راؤنڈر قرار دیتے ہوئے کہا کہ میچ کے اختتامی اوورز میں محمد الیاس کی 5 گیندوں پر 19 رنز بناکر ناقابلِ یقین انداز میں ٹیم کو جیت دلوائی۔گزشتہ روز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 205 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف دیا تاہم اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم نے ایک گیند قبل ٹارگٹ حاصل کرلیا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں