میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بلاو ل کا وزیراعظم کو استعفیٰ دینے کیلئے چوبیس گھنٹے کا الٹی میٹم

بلاو ل کا وزیراعظم کو استعفیٰ دینے کیلئے چوبیس گھنٹے کا الٹی میٹم

ویب ڈیسک
منگل, ۸ مارچ ۲۰۲۲

شیئر کریں

 

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے وزیراعظم کو اقتدار چھوڑنے کے لئے 24 گھنٹے کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم، آپ کے پاس چوبیس گھنٹے ہیں استعفی دو، اگر ہمت ہے تو اسمبلیاں توڑو اور ہمارا مقابلہ کرو۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا ٹارگٹ وزیراعظم کو ہٹانا ہے تاکہ شفاف الیکشن ہوسکیں،عمران خان پریشانی اور خوف سے گھبرا کر دھمکیاں دینے پر اتر آئے۔ پیر کو پیپلزپارٹی کے عوامی لانگ مارچ کے گجرات پہنچنے پر بلاول نے کہا کہ آج عام آدمی مہنگائی کے سونامی میں ڈوب چکا، عمران خان کی نالائقیوں کا بوجھ عوام اٹھا رہے ہیں، اب کٹھ پتلی کو جانا ہو گا۔ پورا ملک سراپا احتجاج ہے، اب بہت ہوچکا، ، عمران خان نے پی ٹی آئی ایم ایف ڈیل کر کے معاشی بحران پیدا کیا، ہم نے پہلے دن سے اس نالائق کو نہیں مانا، پنجاب اور سندھ کے عوام نے گو سلیکٹڈ گو کا نعرہ لگا دیا۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ عمران خان کی پہچان سلیکٹڈ وزیراعظم ہے، یہ شخص اس عہدے پر بیٹھنے کے لائق نہیں، عمران خان امپائر کی انگلی کی وجہ سے اقتدار میں آیا، پیپلز پارٹی نے کبھی عوام کو لاوارث نہیں چھوڑا، حکومت کو عوام کو ریلیف دینا چاہیے، عوام اتنا بوجھ برداشت نہیں کرسکتے، عمران خان کی پالیسی امیروں کو ریلیف اور غریب کو تکلیف پہنچانا ہے۔چیئرمین پیپلزپارٹی نے مزید کہا کہ وزیراعظم اتنے گھبرا گئے ہیں کہ گالیاں دینے پر اتر آئے ہیں، عام آدمی مہنگائی کے سونامی میں ڈوب رہا ہے، انہوں نے مزدوروں اور کسانوں کا معاشی قتل کیا، ہم ان سے حساب لینے کیلئے نکلے ہیں، ہمارے مارچ سے اسلام آباد والے گھبرا گئے، گزشتہ روز ہماری موجودگی سے لاہورگونج اٹھا۔انہوں نے کہا کہ اب ہم اسلام آباد کی طرف جارہے ہیں، وزیراعظم کے پاس 24گھنٹے ہیں ،فوری استعفی دیں، وزیراعظم کو پتہ لگ جائے گا کہ عوام کس کے ساتھ ہیں۔بلاول بھٹو نے کہا کہ حکومت کا ہروعدہ جھوٹا ثابت ہوا، آئی ایم ایف سے ڈیل کرکے ملک کو مشکل سے دوچار کردیا گیا، عوام ملک میں مہنگائی کا بوجھ اٹھا رہے ہیں، صاف شفاف الیکشن کروانے ہیں۔چیئر مین پیپلز پارٹی نے کہا کہ ہمت ہے توہمارے پہنچنے سے پہلے اسمبلی توڑدو، وزیراعظم استعفی دے کرالیکشن میں ہمارا مقابلہ کریں، بس بہت ہوچکا، سلیکٹڈ کوجانا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ باہرنکل کردیکھیں عوام کس کے ساتھ ہیں، آئیں ہمارا سامنا کریں، آپکو لگ پتا جائے گا، عمران خان اتنے خوفزدہ ہوگئے کہ گالیاں دینے پراتر آئے، عمران خان جتنی گالیاں دیں، اب نہیں بچ سکتے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان ووٹ نہیں امپائرکی انگلی کی وجہ سے اقتدارمیں ہیں، جب بھی کوئی مسئلہ آتا ہے عمران خان کسی اورکی طرف دیکھتے ہیں، ہمارامطالبہ صاف اورشفاف الیکشن ہے۔چیئر مین پیپلز پارٹی نے کہا کہ عمران خان سے حساب لینے کیلئے نکلے ہیں، سندھ اور پنجاب نے فیصلہ دے دیا، اسلام آباد کی طرف بڑھ رہے ہیں،بلاول بھٹو بولے کہ عمران یورپین یونین کے پیچھے ایسے پڑا ہے جیسے کشمیر فتح کر لیا ہو، ہم عمران خان سے ہر طبقہ کو مایوس کرنے کا حساب لیں گے۔ آئی ایم ایف ڈیل کر کے معاشی بحران پیدا کر دیا ہے،۔چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی قیادت میں جیالے وزیر آباد سے گجرات پہنچے، عوامی لانگ مارچ آج منگل کو شہراقتدار میں داخل ہوگا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں