میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
این اے 249 ضمنی الیکشن، پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی نے درخواستیں طلب کر لیں

این اے 249 ضمنی الیکشن، پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی نے درخواستیں طلب کر لیں

ویب ڈیسک
پیر, ۸ مارچ ۲۰۲۱

شیئر کریں

کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 249 میں ضمنی الیکشن کیلئے پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی نے ٹکٹ کیلئے درخواستیں طلب کر لی ہیں۔ یہ نشست فیصل واوڈا کے استعفے کے باعث خالی ہوئی تھی۔فیصل واوڈا نے سینیٹ کے باعث قومی اسمبلی کی نشست سے استعفی دیا تھا۔ ضمنی انتخابات کیلئے پیپلز پارٹی نے دلچسپی لینے والوں کو ٹکٹ کیلئے ایک ہفتے میں درخواستیں تمام تر دستاویزات کے ساتھ جمع کرانے کی ہدایت کی ہے ۔ پارٹی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ درخواستیں بلاول ہائوس کراچی اور پارٹی دفتر اسلام آباد میں جمع کرائی جا سکتی ہیں۔دوسری جانب پی ٹی آئی نے بھی امیدواروں سے درخواستیں طلب کر لی ہیں۔اس ضمن میں خرم شیر زمان نے کہاکہ درخواستوں کے بعد پارلیمانی بورڈ حتمی امیدوار کا اعلان کرے گا۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف ضمنی انتخابات کے حوالے سے بھرپور تیاری سے میدان میں اترے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں