میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پائلٹس مشتبہ لائسنس اسکینڈل،ایف آئی اے کا سائبر کرائم کے ماہرین سے معاونت لینے کا فیصلہ

پائلٹس مشتبہ لائسنس اسکینڈل،ایف آئی اے کا سائبر کرائم کے ماہرین سے معاونت لینے کا فیصلہ

ویب ڈیسک
پیر, ۸ مارچ ۲۰۲۱

شیئر کریں

کراچی(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادرے ایف آئی اے نے پائلٹس کے مشتبہ لائسنس اسکینڈل کی تحقیقات میں سائبر کرائم کے ماہرین سے معاونت لینے کا فیصلہ کیاہے ۔تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کی جانب سے پائلٹس کے مشتبہ لائسنس اسکینڈل کی تحقیقات جاری ہیں۔اس ضمن مٰں ذرائع نے بتایاکہ سی اے اے کے سینئر ایڈیشنل ڈائریکٹر آئی ٹی طاہر عمر سے پوچھ گچھ کی گئی ، اس موقع پر ایف آئی اے ٹیم 2 دن سی اے اے کے متعلقہ شعبے میں موجود رہی۔طاہر عمر سے تحقیقات کے دوران شعبے کے مختلف افسران سے بھی سوالات کیے گئے ، جس کے بعد ایف آئی اے نے سائبر کرائم کے ماہرین سے معاونت لینے کا فیصلہ کیاہے ۔ذرائع کے مطابق سائبر کرائم ٹیم کمپیوٹر اور سسٹم لاگ اِن پاس ورڈز استعمال کا تعین کرے گی۔پائلٹ لائسنس امتحانات اور اجرا کے لئے استعمال کمپیوٹرز کا جائزہ لیاجائے اور فرانزک آڈٹ سے لائسنس اجرامیں ملوث افسران و اہلکاروں کی نشاندہی کی جائے گی۔ذرائع نے بتایاکہ آڈٹ کے بعد ملوث افسران و اہلکاروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔یاد رہے پائلٹس کے مشتبہ لائسنس اسکینڈل کی تحقیقات میں سی اے اے کے چند افسران اور اہلکار پہلے ہی گرفتار ہیں۔خیال رہیسول ایوی ایشن حکام نے پائلٹ لائسنس کے اجرا میں بے قاعدگیاں روکنے کیلیے برطانوی طرز کا امتحانی سسٹم اپنانے کا فیصلہ کیاہے ۔برطانوی سول ایوی ایشن کی جانب سے ایک ماہ میں جدید سسٹم نصب کرنے کی پیشکش کی گئی تھی، جس کے بعد پاکستانی پائلٹس کے لائسنس دنیا بھر میں قابل قبول ہوں گے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں