کراچی ایکسپریس حادثہ، غفلت ہوئی تو برداشت نہیں کروں گا،وزیر ریلوے اعظم سواتی
ویب ڈیسک
پیر, ۸ مارچ ۲۰۲۱
شیئر کریں
وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی نے کہا ہے کہ کراچی ایکسپریس کو پیش آنے والے حادثے میں کسی کی غفلت ہوئی تو برداشت نہیں کروں گا۔وزیر ریلویز نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اگر حادثے میں ٹرین ڈرائیور کی غلطی ہوئی تو کارروائی ہوگی، ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ 4 سے 5 روز میں مل جائیگی۔ ٹرین حادثے کے حوالے سے اعظم سواتی نے کہا کہ حادثہ بہت شدید تھا لیکن اللہ کا شکر ہے کہ جانی نقصان کم ہوا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ریلوے کا نظام مکمل طور پر اپ گریڈ کرنے کی ضرورت ہے اور اس کے لیے کام بھی کر رہے ہیں۔