میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
خواتین کے حقوق کا تحفظ اولین ترجیح ہے،اعجاز شاہ

خواتین کے حقوق کا تحفظ اولین ترجیح ہے،اعجاز شاہ

ویب ڈیسک
اتوار, ۸ مارچ ۲۰۲۰

شیئر کریں

وزیر داخلہ اعجا ز شاہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف حکومت خواتین کے حقوق کے تحفظ کو اپنی اولین ترجیح مانتی ہے، خواتین کو آگے بڑھنے کیلئے یکساں مواقع مہیا کرنے کی پوری کوشش کریں گے۔خواتین کے عالمی دن کے موقع پر وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ خواتین کے عالمی دن کے موقع پر میں ان تمام ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جو پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج کا دن ہم اس عزم کا عیادہ کرتے ہیں کہ خواتین کو آگے بڑھنے کیلئے یکساں مواقع مہیا کرنے کی پوری کوشش کریں گے -انہوں نے کہا کہ ہر پیشہ وارانہ صلاحیت میں خواتین کے کردار اور انکی خدمات کو سراہا جائے- وزیر داخلہ نے کہ کہ خواتین نے ہر شعبے میں اپنی قابلیت کا لوہا منوایا- انہوں نے کہا کہ اس موقع پر میں مقبوضہ جموں کشمیر میں اپنے حق خود ارادیت کے لئے اپنی آواز بلند کرنے والی ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کی عظمت، کو خصوصی سلام پیش کرنا چاہتا ہوں جو جرات اور بہادری کی زندہ مثال ہیں- انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت خواتین کے حقوق کے تحفظ کو اپنی اولین ترجیح مانتی ہے-انہوں نے کہ کہ خواتین ہر شعبے میں مردوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں-


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں