میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
گولیمار سانحہ، ملبے سے چھ مزید لاشیںبرآمد، جاںبحق افراد کی تعداد 26ہو گئی

گولیمار سانحہ، ملبے سے چھ مزید لاشیںبرآمد، جاںبحق افراد کی تعداد 26ہو گئی

ویب ڈیسک
اتوار, ۸ مارچ ۲۰۲۰

شیئر کریں

کراچی کے علاقے گولیمار میں 3 عمارتیں گرنے کے واقعے میں ملبے سے چھ مزید لاشیں نکالی گئیں، جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 26 ہو گئی ۔ملبے تلے مزید افراد کے دبے ہونے کے خطرے کے پیشِ نظر ریسکیو آپریشن جاری ہے ۔گولیمار میں 5 مارچ کو گرنے والی 3 عمارتوں کے ملبے سے اب تک نکالی جانے والی لاشوں کی تعداد 26 ہو چکی ،ملبے سے ملنے والی خاتون کی لاش شناخت کے لیے عباسی ہسپتا ل منتقل کردی گئی،ملبے میں اب بھی 30 سے 40 افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق خاتون سمیت چھ افراد کی لاشیں نکالی گئیں، ملبے سے نکالی جانے والی لاشوں کی شناخت سفیان، زبیدہ اوراس کے بیٹے سہیل کے نام سے ہوئی ہے ، جبکہ گذشتہ شب بھی ملبے تلے دبی 3 لاشوں کو نکالا گیا تھا۔واقعہ کے بعد ملبے تلے دبے ہوئے کچھ افراد اپنے اہلِ خانہ سے فون پر رابطے میں تھے اور مدد کے لیے پکارتے رہے تاہم اب ان کا رابطہ اپنے اہلِ خانہ سے منقطع ہو گیا جن میں ایک نوجوان سفیان بھی شامل ہے جو حیدر آباد سے کراچی آیا تھا اور گرنے والی عمارت میں خالہ کے گھر میں رہائش پزیر تھا۔ملبے تلے مزید افراد کے پھنسے ہونے کا خطرہ ہے جس کے باعث امدادی کام احتیاط سے کیا جا رہا ہے ۔پاکستان آرمی، رینجرز، پولیس، فائر بریگیڈ اور ریسکیو کے اہلکار ملبے تلے پھنسے افراد کی تلاش میں ہیوی مشینری سے ملبہ ہٹانے اور دوسری جگہ منتقل کرنے میں مصروف ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں