میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
فواد چودھری کاقائد ِ حزب اختلاف کا معاملہ قومی اسمبلی میں اٹھانے کا فیصلہ

فواد چودھری کاقائد ِ حزب اختلاف کا معاملہ قومی اسمبلی میں اٹھانے کا فیصلہ

ویب ڈیسک
اتوار, ۸ مارچ ۲۰۲۰

شیئر کریں

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے قائد ِ حزب اختلاف شہبازشریف کا معاملہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں اٹھانے کا فیصلہ کر تے ہوئے کہا ہے کہ اسپیکر قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی گمشدگی کا نوٹس لیں۔اتوار کو اپنے بیان میں وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ جس کی گارنٹی پر نوازشریف باہر گئے، وہ خود لندن جاکر بیٹھ گئے ہیں، اسپیکر قائد حزب اختلاف کی گمشدگی کا نوٹس لیں۔ انہوں نے کہا کہ اسپیکر کو شہبازشریف کی نااہلی کی کارروائی کے لئے خط لکھ چکا ہوں۔فواد چوہدری نے قائد ِ حزب اختلاف شہبازشریف کا معاملہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں اٹھانے کا فیصلہ کیا ۔انہوں نے کہا کہ وہ (آج)پیر سے شروع ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں یہ معاملہ اٹھائیں گے کہ شہبازشریف آخر وطن واپس کیوں نہیں آرہے۔انہوں نے کہا کہ میں اسپیکر قومی اسمبلی سے درخواست کروں گا کہ اسپیکر قائد حزب اختلاف کی گمشدگی کا نوٹس لیں۔انہوں نے کہا کہ قائد حزب اختلاف واپس نہیں آرہے، نئے اپوزیشن لیڈر کے لئے کارروائی ہونی چاہیے، پنجاب حکومت بھی شہبازشریف کے خلاف قانونی کارروائی کرے۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف کے ساتھ شہباز شریف کی واپسی کے بھی اقدامات کرنا ہوں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں