میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حکومت کی پی ٹی آئی کو مذاکرات کی پھر پیشکش

حکومت کی پی ٹی آئی کو مذاکرات کی پھر پیشکش

ویب ڈیسک
هفته, ۸ فروری ۲۰۲۵

شیئر کریں

 

٭تحریک انصاف سے تعلقات منقطع نہیں ہوئے ، وہ آج بھی ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں، ہم نے تو مذاکرات کے لیے کمیٹی بھی تحلیل نہیں کی، یہی مسئلے کا واحد آپشن ہے ،اسپیکر قومی اسمبلی
٭عمران ایک سخت آدمی ہیں، رویے میں لچک لانے کی ضرورت ہے تاکہ مسائل کے حل کی طرف جاسکیں ،پی ٹی آئی کی پہلے اندر سے منظوری آجائے تو پھر ہمارے پاس بھی آ جائیں گے

(جرأت نیوز)حکومت کی جانب سے ایک بار پھر پی ٹی آئی کو مذاکرات کی پیش کش کی گئی ہے ۔اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے واضح الفاظ میں پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ مذاکرات سے متعلق بات کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے کبھی مذاکرات کے لیے دروازے بند نہیں کیے ۔پنجاب اسمبلی میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ ہم نے تو پی ٹی آئی سے مذاکرات کے لیے کمیٹی بھی تحلیل نہیں کی، یہی مسئلے کا واحد آپشن ہے ۔ تحریک انصاف کی پہلے اندر سے منظوری آجائے تو پھر ہمارے پاس بھی آ جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف سے رابطے منقطع نہیں ہوئے ، وہ آج بھی ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں۔ سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان ایک سخت آدمی ہیں، رویے میں لچک لانے کی ضرورت ہے تاکہ مسائل کے حل کی طرف جاسکیں ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں