میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ کے 235ترقیاتی منصوبوں پر عدم اطمینان، محکمہ منصوبہ بندی کی نشاندہی

سندھ کے 235ترقیاتی منصوبوں پر عدم اطمینان، محکمہ منصوبہ بندی کی نشاندہی

ویب ڈیسک
هفته, ۸ فروری ۲۰۲۵

شیئر کریں

 

٭تعلیمی اداروں کی عمارتوں، سڑکوں، صحت مراکز میں ناقص میٹریل استعمال کیا گیا
٭ڈرینج اسکیم، سولر سسٹم کی تنصیب ، پیور بلاک بچھانے کا کام بھی ناقص نکلا، رپورٹ

محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات سندھ نے صوبہ بھر کے 235 ترقیاتی منصوبوں پر ناقص کام کی نشاندہی کی ہے ۔محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات سندھ کے دستاویزات کے مطابق سندھ کے تعلیمی اداروں کی عمارتوں ۔ سڑکوں ۔ اسپتال و صحت مراکز کی تعمیر میں ناقص مٹیریل استعمال کرنے کی نشاندہی ہوئی ہے ۔۔ اسٹیڈیم اور بس ٹرمینل کی تعمیر ۔ دارالامان ۔ وومن کمپلیکس ۔ نیو سیکریٹریٹ کی تعمیر ناقص ہونے کی بھی نشاندھی ہوئی ہے ۔۔ محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات سندھ نے ڈرینیج اسکیم ۔ سولر سسٹم کی تنصیب ۔ پیور بلاک بچھانے اور گلیوں کی تعمیر کو بھی ناقص قرار دے دیا۔۔۔ دریائے سندھ اور نہروں کے حفاظتی بندوں کو مضبوط بنانے کے کام بھی تسلی بخش نہیں کیا گیا۔۔ عدالتوں کی عمارتوں کی تعمیر ۔ فش ہاربر کی تزئیں و آرائش میں غیرتسلی بخش کام کیا گیا۔ سولر ٹیوب ویل کی تنصیب ۔ پمپنگ اسٹیشن ۔ میڈیکل کالج کی عمارتوں اور تھانوں کی عمارتوں کا کام بھی ناقص ہوا۔۔ یونیورسٹیز میں اضافی بلاک اور ہاسٹل ۔ تعلیمی اداروں کی تعمیر میں ناقص کام کرایا گیا۔ محکمہ منصوبہ بندی وترقیات سندھ کی رپورٹ پرحکومت سندھ نے ان منصوبوں کے مزید فنڈز روک دیئے ۔۔ ہنگامی بنیادوں پر ناقص کام کو درست کرنے کا حکم اور نقائص کی درستگی کے بعد فنڈز جاری کرنے کی ہدایت کردی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں