میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بلوچستان؛ گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی، آزاد امیدوار کے بھائی سمیت 3زخمی

بلوچستان؛ گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی، آزاد امیدوار کے بھائی سمیت 3زخمی

ویب ڈیسک
جمعرات, ۸ فروری ۲۰۲۴

شیئر کریں

بلوچستان میں بارودی سرنگ سے گاڑی ٹکرانے کے نتیجے میں ہونے والے دھماکے میں آزاد امیدوار کے بھائی سمیت 3افرادز خمی ہو گئے۔لیویز ذرائع کے مطابق بلوچستان کے ضلع کوہلو کی تحصیل ماوند میں ایک گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی، جس سے دھماکا ہوا اور گاڑی میں سوار 3افراد شدید زخمی ہو گئے۔بارودی سرنگ دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال کوہلو منتقل کردیا گیا ہے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق زخمی ہونے والوں میں صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی 9کے آزاد امیدوار میر لیاقت مری کے بھائی بھی شامل ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں