نامعلوم افراد انتخابی سامان اور بیلٹ پیپر چھین کر فرار
ویب ڈیسک
جمعرات, ۸ فروری ۲۰۲۴
شیئر کریں
راولپنڈی میں نامعلوم افراد قومی اسمبلی کے حلقہ 51 کے پولنگ اسٹیشن سے انتخابی عملے سے سامان چھین کر فرار ہوگئے۔ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ51 پولنگ اسٹیشن67 سے نامعلوم افراد انتخابی سامان عملے سے چھین کر فرار ہوئے۔ ذرائع کے مطابق واقعہ تھانہ پھگواڑی مری کی حدود میں پیش آیا۔پولیس نے اطلاع ملنے پر نامعلوم افراد کی تلاش شروع کردی جبکہ اعلی حکام بھی موقع پر پہنچ گیے۔ذرائع نے بتایا کہ نامعلوم افراد پولنگ سامان، بلیٹ پیپر چھین کر فرار ہوئے ہیں۔