ہمارا سسٹم انٹرنیٹ پرمنحصر نہیں بندش سے فرق نہیں پڑے گا، چیف الیکشن کمشنر
شیئر کریں
چیف الیکشن کمشنرسکندر سلطان راجا نے کہا ہے کہ ہمارا سسٹم انٹرنیٹ پر منحصر نہیں بندش سے فرق نہیں پڑے گا،امن و امان کے اداروں نے انٹرنیٹ سروس بند کرنے کا فیصلہ ہے، کمیشن اپنی سفارشات دے سکتا ہے مگر کمیشن کو مداخلت نہیں کرنی چاہیئے۔ الیکشن کمیشن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے کہا کہ موبائل سروس معطلی کی خبریں میڈیا پر دیکھیں، انٹرنیٹ بند ہونے سے ہمارے سسٹم پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہاگزشتہ روزبلوچستان میں دہشتگردی کے2 واقعات ہوئے ہیں اور لوگ شہید ہوئے ہیں،سیکیورٹی صورتحال کاجائزہ لینا وزارت داخلہ اور ایجنسیز کا کام ہے۔امن و امان کے اداروں نے انٹرنیٹ سروس بند کرنے کا فیصلہ ہے۔ کمیشن اپنی سفارشات دے سکتا ہے مگر کمیشن کو مداخلت نہیں کرنی چاہیئے۔الیکشن کمیشن وزارت داخلہ کو انٹرنیٹ سروسز کے حوالے سے کوئی ہدایات نہیں دے گا، ہم کہیں موبائل سروس کھول دیں اوردہشتگرد کا کوئی واقعہ ہوجائے تو کون ذمہ دار ہوگا۔انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن پوری طرح تیار ہے۔ انتخابات صاف و شفاف ہوں گے۔ ووٹر اپنی مرضی کے امیدوار کو آزادی سے ووٹ ڈالیں۔انتخابات قومی فریضہ ہے ہم سب کو اپنا حصہ ڈالنا چاہیے۔