میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عمران صاحب ہی بتائیں گے جیلیں کیسے بھرنی ہیں، نواز شریف

عمران صاحب ہی بتائیں گے جیلیں کیسے بھرنی ہیں، نواز شریف

ویب ڈیسک
بدھ, ۸ فروری ۲۰۲۳

شیئر کریں

پاکستان مسلم لیگ (ن )کے قائد نواز شریف نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جیل بھرو تحریک پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران صاحب ہی بتائیں گے جیلیں کیسے بھرنی ہیں ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں سابق وزیراعظم عمران خان نے جیل بھرو تحریک کا اعلان کیا تھا۔اپنے خطاب میں عمران خان نے کہا تھا کہ ہمارے پاس دو راستے ہیں ، ایک ملک گیر پہیہ جام ہڑتال ہے، معیشت کی ایسی حالت ہے کہ پہیہ جام ہڑتال سے حالات مزید خراب ہوں گے، کارکنوں کو کہتا ہوں کہ جیل بھرو تحریک کی تیاری کریں، میرے سگنل کا انتظار کریں، جیل بھرو تحریک کی کال دونگاتاہم لندن میں جب صحافیوں نے عمران خان کی جیل بھرو تحریک کے بارے میں نواز شریف سے سوال کیا تو انہوں نے جواب دیا کہ عمران صاحب ہی بتائیں گے جیلیں کیسے بھرنی ہیں ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں