میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ادارہ فراہمی و نکاسی آب کی کنڈیوٹ لائن پر بااثر لینڈ گریبرز کا راج

ادارہ فراہمی و نکاسی آب کی کنڈیوٹ لائن پر بااثر لینڈ گریبرز کا راج

ویب ڈیسک
بدھ, ۸ فروری ۲۰۲۳

شیئر کریں

( رپورٹ :جوہر مجید شاہ) ڈسٹرکٹ کورنگی شاہ فیصل زون ادارہ فراہمی و نکاسی آب کی کنڈیوٹ لائن پر طاقتور و بااثر لینڈ گریبرز کا راج، ڈسٹرکٹ کورنگی کی انتظامیہ شامل لاکھوں کروڑوں مالیت کی زمین پر قبضہ، یاد رہے کنڈیوٹ لائن پر قبضہ قطعی خلاف ضابطہ عمل ہے ریٹائرڈ ڈی ایس پی تیمور ڈومکی کے ساتھ مقامی انتظامیہ واٹر بورڈ مافیا کا گٹھ جوڑ کنڈیوٹ لائن پر دیورا کھڑی کردی ادھر تیمور ڈومکی نے بطور فرنٹ مین کھلاڑی راجہ سجاد کو میدان میں اتار رکھا ہے پس پشت تیمور ڈومکی، جبکہ میدان میں راجہ سجاد یاد رہے کہ مزکورہ سرکاری اراضی پر بنائی گئی دیوار بتاریخ 18/ 12 / 22کو بحکم ایس ایس پی ضلع کورنگی کی ہدایات پر مسمار کردی گئی تھی، بعد ازاں طاقتور و بااثر لینڈ گریبرز کے اثر رسوخ و تعلقات نیزبھاری نذرانے کے کمال نے ساری انتظامیہ کو رام کرلیا اور ڈپٹی کمشنر ڈسٹرکٹ کورنگی محمد علی زیدی مختیار کار قاضی حمود و تپہ دار سب ڈویژن شاہ فیصل سمیت متعلقہ تھانہ و پولیس اعلی افسران نے اپنے فرائض منصبی عہدے اختیارات کا سودا کرتے ہوئے نہ صرف مجرمانہ غفلت و چشم پوشی اختیار کر رکھی ہے بلکہ راجہ سجاد کے حق میں اپنے اختیارات ، فرائض،عہدے کا غیرقانونی استعمال و تجاوز کرتے ہوئے لیٹر جاری کردیا، جس میں ڈپٹی کمشنر ڈسٹرکٹ کورنگی تپہ دار اور مختیار کار سمیت پوری انتظامیہ ملوث ہے۔ حیران کن بات یہ ہے کہ ادارہ فراہمی و نکاسی آب کی انتہائی اہم و قیمتی سرکاری اراضی پر قبضہ مافیا سرگرم ہے، مگر ایکسین و متعلقہ واٹر بورڈ کا عملہ موقف دینے سے گریزاں ہیں۔باوثوق و با اعتماد محکمہ جاتیذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق لینڈ گریبرز کے حق میں جاری کیا گیا لیٹر انتظامیہ کی پول پٹی کھولنے کیلئے کافی ہے، مزکورہ لیٹر میں انتظامیہ اعتراف جرم کرتے ہوئے اس بات کا اقرار کر رہی ہے کہ 6ایکڑاراضی پر لینڈ گریبرز قابض ہیں، جبکہ 2 ہزار اسکوائر یارڈ زمین راجہ سجاد کی ہے، انتظامیہ کا مزید کہنا ہے کہ راجہ سجاد کی زمین کا لے آؤٹ پلان ادارہ ترقیات کراچی نے جاری کیا ہے۔ واضح رہے کہ ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی کی جانب سے شہر بھر میں لینڈ گریبرز کے خلاف تباہ کن کارروائی جاری ہے اور کئی سو ایکڑ سرکاری اراضی گریبرز سے واگزار کی جاچکی ہے۔ ادھر مختیار کار نے لیٹر لکھا کہ تپہ دار نے جگہ کا وزٹ کیا اور رپورٹ میں کہا کہ کل اراضی لگ بھگ6 ایکڑ پر محیط ہے جس پر قبضہ ہے، جبکہ 2 ہزار اسکوائر یارڈ راجہ سجادکی ملکیت ہے، یہاں یاد رہے کہ مزکورہ اراضی چکور نالے کیساتھ کچی آبادی ہے اس علاقے میں دھوبی گھاٹ کیٹل فارم جوریج کچرا کنڈی کچے پکے مکان ہیں مزکورہ علاقہ دفاعی امور و حکمت عملی کے لحاظ سے بھی انتہائی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ اسکے بالکل ساتھ میںڈرگ روڈ ایئر بیس بھی موجود ہے۔ذرائع بتاتے ہیں کہ تیمور ڈومکی کابھاری نذرانہ کام کرگیا اور پوری انتظامیہ ڈھیر ہوگئی، مزید اطلاعات کے مطابق تیمور ڈومکیکے معتمد خاص و نیاز مند نیاز جامڑو بطور سہولت کار قبضہ مافیا کے شانہ بشانہ و دست راست کام اتار رہا ہے۔ مختلف سیاسی سماجی مذہبی جماعتوں اور شخصیات نے سپریم کورٹ وزیر اعلیٰ سندھ گورنر سندھ وزیر بلدیات سندھ کمشنر کراچی انسپکٹر جنرل آف سندھ پولیس چیف ایگزیکٹو ادارہ فراہمی و نکاسی آب صلاح الدین چیف آپریٹنگ آفیسر اسد اللہ خان سمیت تمام وفاقی و صوبائی تحقیقاتی اداروں سے اپنے فرائض منصبی اور اٹھائے گئے حلف کے عین مطابق سخت ترین قانونی و محکمہ جاتی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں