میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اداکارہ رابعہ بٹ کی چوری چھپے شادی کی افواہیں

اداکارہ رابعہ بٹ کی چوری چھپے شادی کی افواہیں

جرات ڈیسک
منگل, ۸ فروری ۲۰۲۲

شیئر کریں

پاکستانی سْپر ماڈل و اداکارہ رابعہ بٹ کے چوری چھپے شادی کی افواہیں زیر گردش ہیں۔ رابعہ بٹ کی جانب سے گزشتہ روز دلہن بنے ایک تصویر شیئر کی گئی جس میں اْن سے مداحوں کی جانب سے مزید شادی کی تصویریں شیئر کرنے کی فرمائش کی گئی۔رابعہ بٹ نے اپنے کمال حسِ مزاح کا استعمال کیا اور ایک مداح کو جواب دیا کہ پہلے لوگ شادی کا کھانا مانگتے تھے اب تصویریں مانگتے ہیں۔ایک اور منیب نامی صارف نے رابعہ بٹ کو شادی کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ ماشاء اللہ شادی بہت بہت مبارک ہو۔صارف کے جواب میں رابعہ بٹ نے شکریہ لکھا ، جس سے یہ چہ مگوئیاں ہونے لگیں کہ اداکارہ نے شادی کرلی ہے۔ سوشل میڈیا پر 37 سالہ ماڈل کے حوالے سے یہ افواہیں بے بنیاد ہیں، جس تصویر پر انہوں نے شادی کی مبارکباد پر مداح کا شکریہ ادا کیا ہے وہ برائیڈل کٹیور ویک کی ہے جس کا انعقاد گزشتہ برس دسمبر میں ہوا تھا۔ دسمبر میں اداکارہ نے اسی لباس میں مزید تصاویر بھی شیئر کی تھیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں