میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
علیم خان کی گرفتاری دوسرے بڑوں پر ہاتھ ڈالنے کیلئے ہوئی، خورشید شاہ کا دعوی

علیم خان کی گرفتاری دوسرے بڑوں پر ہاتھ ڈالنے کیلئے ہوئی، خورشید شاہ کا دعوی

ویب ڈیسک
جمعه, ۸ فروری ۲۰۱۹

شیئر کریں

پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئررہنمااور سابق قائدحزب اختلاف سید خورشیداحمد شاہ نے کہاہے کہ علیم خان کی گرفتاری پی ٹی آئی کیلئے کوئی جھٹکا نہیں،

عمران خان نے دورہ لاہور میں علیم خان سے ہاتھ تک نہیں ملایا، دیگر بڑوں پر ہاتھ ڈالنے کیلئے علیم خان کوگرفتارکیاگیا ہے۔

خصوصی گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ساہیوال واقعہ کے بعد پی ٹی آئی کے کچھ لوگوں نے سیاست کی تھی، کسی سے ڈیل ہورہی ہے نہ ہی کسی کو ڈھیل دی جارہی ہے، کسی کو ریلیف نہیں مل رہا،

پروڈکشن آرڈر شہباز شریف کا حق ہے، پارلیمانی روایات کے مطابق شہباز شریف اجلاس میں شرکت کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ شاہد خاقان عباسی کو نیب نے طلب کیا ہے، انہیں کچھ نہیں ہوگا، یوسف رضا گیلانی کو بیرون ملک جانے سے روکنا بڑی زیادتی ہے،

یوسف رضا گیلانی کو بیرون ملک جانے سے روکنا بڑی زیادتی ہے۔خورشید شاہ نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری اور شیخ رشید میں بہت فرق ہے، سندھ میں پی ٹی آئی کے 2 تین ایم این ایز اور وزیر مشکلات پیدا کررہے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں