میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
گرین لینڈ پر ٹرمپ کی نظریں جم گئیں، ملٹری آپشنز زیرغور

گرین لینڈ پر ٹرمپ کی نظریں جم گئیں، ملٹری آپشنز زیرغور

ویب ڈیسک
جمعرات, ۸ جنوری ۲۰۲۶

شیئر کریں

امریکی صدر اور ان کی ٹیم نے گرین لینڈ حاصل کرنے کے آپشنز پر غور شروع کردیا
ڈنمارک سے یہ علاقہ خریدنے یا آزادانہ وابستگی کا معاہدہ کرنے کے امکانات شامل

وینزویلا کے بعد گرین لینڈ پر ٹرمپ کی نظریں جم گئیں، اور امریکی صدر اور ان کی ٹیم نے گرین لینڈ حاصل کرنے کے آپشنز پر غور شروع کردیا۔وائٹ ہاؤس ذرائع کے مطابق وینزویلا کے بعد گرین لینڈ پر ٹرمپ کی نظریں جم گئی ہیں، اور اس سلسلے میں ملٹری آپشن پر بھی غور کیا جارہا ہے۔ امریکی صدر واضح کرچکے ہیں کہ گرین لینڈ کو حاصل کرنا نیشنل سکیورٹی ترجیح ہے۔سینئر امریکی عہدیدار کے مطابق ٹرمپ اپنے موجودہ دور حکومت میں گرین لینڈ حاصل کرنا چاہتے ہیں جس کے لیے وہ اور ان کے مشیر مختلف آپشنز پر غور کررہے ہیں، امریکی آپشنز میں ڈنمارک سے یہ علاقہ خریدنے یا جزیرے کے ساتھ آزادانہ وابستگی کا معاہدہ کرنے کے امکانات بھی شامل ہیں۔انہوں نے اس حوالے سے مزید بتایا کہ گرین لینڈ کو حاصل کرنے کا معاملہ ابھی ختم نہیں ہوا، تاہم نیٹو لیڈرز کے اعتراضات کے باوجود صدر ٹرمپ گرین لینڈ حاصل کرنے کے لیے بیچین ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں