میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کرم میں قبائلیوں کا دھرنا جاری

کرم میں قبائلیوں کا دھرنا جاری

Author One
بدھ, ۸ جنوری ۲۰۲۵

شیئر کریں

کرم : ضلع کرم کے علاقے پارا چنار کا راستہ نہ کھلنے کے باعث کھانے پینے کے سامان سے لدی 25گاڑیاں 4دن انتظار کے بعد ٹل سے واپس اپنے علاقوں کو روانہ ہوگئیں

ہنگو کی ضلعی انتظامیہ کے مطابق نان فوڈ آئٹم کے ٹرک موجود ہیں لیکن بگن کے قریب مندوری میں احتجاجی دھرنے اور سڑکوں کی بندش کے باعث ٹل سے قافلے کی روانگی ممکن نہیں لہذا اشیاخورونوش خراب ہونے کے خدشے پر گاڑیاں واپس گئی ہیں۔

یاد رہے کہ 4 جنوری کو لوئر کرم کے علاقے بگن میں نامعلوم شرپسندوں کی فائرنگ سے ڈی سی کرم جاوید محسود سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

ڈپٹی کمشنر پر فائرنگ کے واقعے کے بعد کرم کے لیے 3 ماہ بعد کھانے پینے کا سامان لے جانے والا قافلہ روک دیا گیا تھا۔ اس حوالے سے کمشنر کوہاٹ اور ڈی سی کرم کے دھرنا مظاہرین سے مذاکرات جاری ہیں۔

دوسری جانب مندوری میں دھرنا دینے والے مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ نومبر میں ہنگامہ آرائی کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں اور نقصانات کا ازالہ کیا جائے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں